غزہ کی پٹی میں رفح شہر سے انخلا کے اسرائیلی احکامات پر عمل جاری تھا کہ اسی دوران اسرائیل نے بیدخلی سے متعلق نیا انتباہ جاری کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر منگل کے روز اپنے ایک پیغام میں اسرائیلی فوج کے ترجمان ایوچائی ادرعی نے شمالی غزہ کے علاقوں بیت حانون، بیت لاھیا، الشیخ زاید اور تل الزعتر کے باسیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے رہائشی علاقے فورا خالی کر دیں۔ اسرائیلی فوج نے اس وارننگ سے پہلے شمالی غزہ سے داغے گئے ایک راکٹ کو ناکارہ بنانے کا دعوی کیا تھا۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی کے رفح شہر کے متعدد علاقوں سے رہائشیوں کو بیدخلی کے احکامات جاری کئے تھے۔ غزہ میں حماس کے زیر نگیں وزارت داخلہ نے بیدخلی کے نئے اسرائیلی احکامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر عمل درآمد کی صورت میں غزہ جنگ اور مسلسل اٹھارہ مہینوں سےجاری بیدخلی سے متاثر اہالیاں غزہ کو درپیش بحرانی صورت حال مزید مکدر ہو گی۔ "اسرائیل دنیا کے سامنے غزہ کو زیر محاصرہ رکھ کر وہاں بھوک اور قحط کی منظم پالیسی پر عمل پیرا ہے۔" واضح رہے کہ اسرائیل نے دو ہفتے قبول حماس کے ساتھ سیز فائر معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کر دیا ہے۔ اس معاہدے پر انیس جنوری سے عمل درآمد کے بعد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا تھا، مگر فائر بندی معاہدہ ختم کر کے اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر دوبارہ جنگ مسلط کر دی۔
Source: social media
ایران نے ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات کیخلاف سلامتی کونسل میں شکایت کردی
مقبوضہ مغربی کنارے کو چھوڑ کر ہم کہیں نہیں جائیں گے: انتہا پسند اسرائیلی وزیر
یمن : الحدیدہ اور صعدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر امریکی بم باری
فوربز کی 2025 کے لیے امیر ترین افراد کی فہرست جاری
امریکا نے ایرانی ڈرون نیٹ ورک پر پابندیاں عائدکردیں
امریکا نے مشرق وسطیٰ میں طیارہ بردار بحری بیڑے کی تعداد بڑھا دی
اسرائیلی وزیر خزانہ سموٹریچ نے نیتن یاہو کی حکومت سے مستعفی
کوالالمپور، گیس پائپ لائن پھٹنے سے 100 سے زائد افراد زخمی
ہم فلسطینی اتھارٹی کو مغربی کنارے پر کنٹرول نہیں کرنے دیں گے: اسرائیل
امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ رکن کی صدر ٹرمپ کیخلاف میراتھون تقریر 18 گھنٹوں سے جاری