International

ہم فلسطینی اتھارٹی کو مغربی کنارے پر کنٹرول نہیں کرنے دیں گے: اسرائیل

ہم فلسطینی اتھارٹی کو مغربی کنارے پر کنٹرول نہیں کرنے دیں گے: اسرائیل

کئی مہینوں سے جاری اسرائیلی جھڑپوں اور مغربی کنارے میں دراندازی کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے اعلان کیا کہ تل ابیب فلسطینی اتھارٹی کو مغربی کنارے کا کنٹرول سنبھالنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ"جس طرح ہم جنین، طولکرم اور نور شمس کے پناہ گزین کیمپوں میں فلسطینی دہشت گردی کو کچل رہے ہیں، اسی طرح ہم فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے یہودا اور سامرا پر کنٹرول حاصل کرنے اور یہودی بستیوں کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو روکیں گے"۔ انہوں نے یہ اصطلاح غرب اردن کے دورے کے دوران وزیر خزانہ بیزلیئل سموٹرچ کی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے کہی۔ اسرائیلی وزیر خزانہ سموٹرچ نے اپنی طرف سے 2024ء میں مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی عمارتوں کی سب سے زیادہ مسماری پر فخر کا اظہار کیا گیا۔ جن کے بارے میں اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ وہ "غیر مجاز" تھیں۔ انہوں نے مغربی کنارے کے لیے اسرائیلی اصطلاح ’یہودا اور سامرہ‘ کا استعارہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ "گذشتہ ایک سال کے دوران ہم نے یہودا اور سامرا میں غیر قانونی عرب ڈھانچوں کو گرانے کا ریکارڈ توڑا ہے"۔ انہوں نے بستیوں کی توسیع اور نئی اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "اس جنگ کو جیتنے کے لیے ہمیں اضافی اسٹریٹجک ٹولز کا استعمال کرنا چاہیے"۔ قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے 1967ء سے مغربی کنارے پر قبضہ کر رکھا ہے جہاں تقریباً 30 لاکھ فلسطینی رہتے ہیں اور تقریباً 50 لاکھ اسرائیلی آباد کار بھی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments