International

استنبول میئر کی گرفتاری، معاشی بائیکاٹ کی ترغیب دینے والوں کے خلاف تحقیقات

استنبول میئر کی گرفتاری، معاشی بائیکاٹ کی ترغیب دینے والوں کے خلاف تحقیقات

استنبول میں میئر کی گرفتاری کے بعد ہونے والے احتجاج کے دوران معاشی بائیکاٹ کی ترغیب دینے والوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ چیف پراسیکیوٹر استنبول کا کہنا ہے کہ عوام کو معاشی سرگرمیوں سے روکنے والوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ نفرت انگیز تقاریر کے زریعے عوامی جذبات بھڑکانا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ 19 مارچ کو استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی کرپشن کے الزامات پر گرفتاری کے خلاف ترکیہ کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے، حکومت نے اب تک سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments