International

یمن : الحدیدہ اور صعدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر امریکی بم باری

یمن : الحدیدہ اور صعدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر امریکی بم باری

یمن میں تہران نواز حوثی جماعت کے میڈیا کے اعلان کے مطابق امریکا نے اپنے نئے حملوں میں یمن کے مغربی شہر الحدیدہ اور شمالی شہر صعدہ کو نشانہ بنایا ہے۔ منگل کی شب ہونے والے اعلان میں بتایا گیا کہ الحدیدہ کے مشرق میں واقع شہر المنصوریہ اور الحدیدہ کے مقابل جزیرے کمران کے ٹھکانوں پر بھی فضائی بم باری کی گئی۔ العربیہ کے ذرائع کے مطابق الحدیدہ اور صعدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر شدید دھماکا خیز بم برسائے گئے۔ حوثی میڈیا کے مطابق المنصوریہ میں واٹر کارپوریشن کی عمارت پر قائم حوثیوں کی بیرت پر امریکی حملے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اسی طرح یہ بھی بتایا گیا کہ امریکی حملوں میں وصاب کے علاقے میں حوثیوں کے ایک عسکری تربیتی مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل منگل کے روز ہی حوثیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مارب صوبے میں ایک امریکی ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا۔ حوثیوں کے عسکری ترجمان یحیی السریع نے ایک وڈیو میں بتایا کہ تباہ ہونے والا طیارہ MQ-9 ماڈل کا تھا۔ طیارے کو مقامی ساختہ راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔ امریکی فوج نے ڈرون طیارے کے مار گرائے جانے کی رپورٹوں کے بارے میں معلوم ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ادھر "یمن فیوچر" میڈیا پلیٹ فارم کی طرف سے اعلان کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ امریکی حملوں میں حوثی جماعت کے کم از کم 89 ارکان ہلاک ہوئے جن میں اکثریت افسران کی ہے۔ حوثیوں کے زیر انتظام نیوز ایجنسی "سبأ" کے مطابق جماعت نے مارے جانے والے ان افراد کی تدفین روزانہ کی بنیاد پر صنعاء، تعز، حجہ، البیضاء، الحدیدہ اور الضالع میں کی۔ ان میں سب سے زیادہ تعداد مارچ کی 19 اور 25 تاریخ کو تھی جب ایک دن میں 16 افسران کو دفنایا گیا۔ اس طرح مارچ 2025 میں مارے جانے والے حوثیوں کی تعداد میں فروری 2025 کے مقابلے میں 93% اضافہ ہوا جب 89 کے مقابلے میں 46 حوثی ہلاک ہوئے۔ مارچ میں ہلاکتوں کی تعداد جنوری 2024 کے بعد کسی بھی ایک ماہ میں مارے جانے والے حوثیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ جنوری 2024 میں 90 حوثیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا گیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments