International

امریکی ٹیرف عالمی معیشت کے لیے "بڑی ضرب" ہے : یورپی کمیشن

امریکی ٹیرف عالمی معیشت کے لیے "بڑی ضرب" ہے : یورپی کمیشن

یورپی کمیشن کی سربراہ اورسولا فون ڈیر لائن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ نیا ٹیرف عالمی معیشت کے لیے ایک "بڑی ضرب" ہے۔ اورسولا نے آج جمعرات کے روز اپنے بیان میں ٹرمپ کے فیصلے پر "گہرے افسوس" کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ اگر امریکی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے تو "مخالف تدابیر پر مشتمل نیا پیکج" سامنے لایا جائے گا۔ ازبکستان کے دار الحکومت میں پڑھے جانے والے بیان میں یورپیئن کمیشن کی سربراہ کا کہنا تھا کہ "امریکی ٹیرف کے جواب میں اقدامات پر مشتمل پہلا پیکج حتمی مراحل میں ہے"۔ ٹرمپ نے بدھ کے روز یورپی یونین پر 20% کے بلند ٹیرف کا اعلان کیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments