International

جرمنی : نیتن یاہو کا ہنگری کا دورہ بین الاقوامی قانون کے لیے ایک انتہائی برا دن ہے

جرمنی : نیتن یاہو کا ہنگری کا دورہ بین الاقوامی قانون کے لیے ایک انتہائی برا دن ہے

جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے جنگی جرائم کی بنیاد پر بین الاقوامی فوجداری عدالت کو مطلوب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دورہ ہنگری پر سخت تنقید کی ہے کہ نیتن یاہو نے فوجداری عدالت کی طرف سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کی پروا کیے بغیر ہنگری کا دورہ کیا۔ بیئربوک کا یہ بیان اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یواو گیلنٹ کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے پچھلے سال سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا 'نیتن یاہو کا ہنگری جانے کا دن بین الاقوامی قانون کے حوالے سے ایک برا دن رہا۔' وہ نیٹو کے وزرائے خارجہ کی برسلز میں ہونے والی کانفرنس سے گفتگو کر رہی تھیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments