دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ آئرلینڈ کا ہے۔ یہ بات ایک پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والی ایک نئی فہرست میں سامنے آئی ہے۔ نوماڈ کیپیٹلسٹ کی سالانہ فہرست میں یورپی ملک نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والی دیگر فہرستوں میں صرف ویزا فری سفر کو مدنظر رکھا جاتا ہے مگر نوماڈ پاسپورٹ انڈیکس 2025 میں ویزا فری سفر، شہریوں پر ٹیکس، دوہری شہریت، ذاتی آزادی اور دنیا میں اس ملک کے بارے میں لوگوں کے خیالات جیسے 5 شعبوں کو مدنظر رکھا گیا۔ فہرست میں آئرلینڈ پاسپورٹ کو نمبرون قرار دیا جس کے ذریعے وہاں کے شہری 176 ممالک میں ویزا لیے بغیر سفر کرسکتے ہیں جبکہ وہاں دیگر شعبوں میں صورتحال بھی دیگر ممالک سے بہتر ہے۔ مجموعی طور پر آئرلینڈ کو 109 اسکور دیا گیا۔ یونان اور سوئٹزر لینڈ 108 اسکور کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پرتگال کے حصے میں چوتھا نمبر آیا۔ پرتگال اور مالٹا 5 ویں جبکہ لگسمبرگ، فن لینڈ اور ناروے مشترکہ طور پر 7 ویں نمبر پر رہے۔ متحدہ عرب امارات، نیوزی لینڈ اور آئس لینڈ کے حصے میں 10 واں نمبر آیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دیگر فہرستوں میں اکثر جاپان اور سنگاپور سرفہرست رہتے ہیں مگر اس فہرست میں وہ کافی نیچے ہیں۔ اس کی وجہ وہاں دوہری شہریت اور ٹیکسوں کی پالیسیوں میں دیگر ممالک سے پیچھے رہنا ہے۔ دوسری جانب کمزور ترین پاسپورٹس میں پاکستان 5 ویں نمبر پر رہا یا 199 ویں ممالک کی فہرست میں 195 ویں نمبر پر رہا۔ اریٹیریا کے ساتھ 195 ویں نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان سے نیچے عراق (196)، اریٹیریا (197)، یمن (198) اور افغانستان (199) رہے۔
Source: Social Media
امریکہ پیٹریاٹ میزائل عارضی طور پر جنوبی کوریا سے مشرق وسطیٰ منتقل کر رہا ہے: رپورٹ
’وہ گھبرا گئے‘ چین کے امریکا پر جوابی ٹیرف پر ٹرمپ کا ردعمل
شام میں اسرائیل کے ساتھ مقابلہ نہیں چاہتے: ترکیہ
سمندری راستے سے رواں برس 5 ہزار سے زائد تارکین وطن برطانیہ پہنچ گئے
سلواڈور کی جیل میں قید وینزویلا کے تارکین جنہیں ’ٹیٹوز کی وجہ سے مجرم سمجھا گیا‘
ہیتھرو ایئرپورٹ دوبارہ کھول دیا گیا،فلائٹ آپریشن جزوی بحال
مودی کی بنگلادیشی عبوری رہنما محمد یونس سے ملاقات
کینیڈا نے امریکی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف لگا دیا، کئی ممالک کی جوابی اقدامات کی تیاریاں
اسرائیلی حملوں سے غزہ میں 39 ہزار سے زائد بچے یتیم، 18 ہزار شہید ہوئے
ملک میں مارشل لا کا نفاذ، جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر کو عہدے سے ہٹا دیا
کینیڈا نے امریکی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف لگا دیا، کئی ممالک کی جوابی اقدامات کی تیاریاں
غزہ جنگ : امریکہ کے بعد برمنگھم میں بھی یونیورسٹی طلبہ کے خلاف کارروائی
شام کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی اسرائیلی کوششیں قابل مذمت ہیں: سعودی عرب
ٹیرف کے اعلان کے بعد امریکی مارکیٹ 5 سال کی کم ترین سطح پر، عالمی منڈی میں بھی بھونچال