International

خان یونس اور غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 100 فلسطینی جاں بحق

خان یونس اور غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 100 فلسطینی جاں بحق

آج جمعرات کے روز صبح سے اب تک خان یونس پر اسرائیلی حملوں میں 24 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ کی پٹی کے دیگر مختلف علاقوں پر اسرائیلی بم باری سے مرنے والوں کی تعداد 81 ہے۔ اسرائیل نے غزہ شہر کے جنوبی حصے میں رہائشی عمارتوں کو تباہ کر دیا اور جنوبی شہر رفح کے شمال مشرق میں واقع علاقے میراج پر شدید فضائی حملے کیے۔ اس کے علاوہ فرح شہر کے متفرق علاقوں کو شدید گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی کو تقسیم کرنے اور موراج راہ داری پر کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیتن یاہو کے مطابق یہ دوسری 'فلاڈلفیا راہ داری' ہو گی۔ نیتن یاہو نے ایک بیان میں انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کو "ٹکڑوں میں تقسیم" کر رہی ہے اور بتدریج دباؤ بڑھا رہی ہے تا کہ (حماس تنظیم) ہمارے یرغمالیوں کو واپس کر دے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل وسیع اراضی پر کنٹرول حاصل کر رہا ہے، حماس کے مسلح عناصر کو نشانہ بنا رہا ہے اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر رہا ہے۔ اسرائیل نے گذشتہ ماہ 18 مارچ کو حماس کے ساتھ فائر بندی کا معاہدہ توڑ دیا تھا۔ اس نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اچانک فضائی حملے کیے جن میں سیکڑوں فلسطینی جاں بحق ہو گئے. اسرائیل نے حماس پر الزام عائد کیا کہ وہ کمزور جنگ بندی کی راہ میں رکاوٹ بن گئی کیوں اس نے معاہدے کے (جو 3 مرحلوں پر مشتمل ہے) پہلے مرحلے میں توسیع سے ... اور تقریبا نصف قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کر دیا جو ابھی تک غزہ کی پٹی میں یرغمال ہیں۔ ادھر حماس باور کرا چکی ہے کہ وہ معاہدوں کی شقوں کی پاسداری کر رہی ہے۔ تنظیم نے معاہدے کے دوسرے مرحلے میں منتقل ہونے کا مطالبہ کیا۔ اس مرحلے میں غزہ سے اسرائیلی فوج کا انخلا اور انسانی امداد کی بڑی کھیپ کے داخلے کی اجازت مذکور ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments