International

سنگاپور: بڑے پیمانے پر مسلمانوں کے قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالا نوجوان گرفتار

سنگاپور: بڑے پیمانے پر مسلمانوں کے قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالا نوجوان گرفتار

سنگاپور میں ایک نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے جو مبینہ طور پر متعدد مساجد کے باہر درجنوں مسلمانوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ اس حوالے سے سنگاپور کے انٹرنل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ 17 سالہ لڑکے کو مارچ میں حراست میں لیا گیا تھا جو 2019ء میں نیوزی لینڈ کی مساجد میں نمازیوں کا قتل کرنے والے سفید فام بالادستی پسند برینٹن ٹیرنٹ کو ہیرو مانتا ہے۔ آئی ایس ڈی نے بتایا کہ اس لڑکے نے جمعے کی نماز کے بعد سنگاپور کی 5 مساجد میں نمازیوں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ آئی ایس ڈی نے بتایا ہے کہ یہ لڑکا کم از کم 100 مسلمانوں کو مارنا چاہتا تھا تاکہ برینٹن ٹیرنٹ سے زیادہ مسلمانوں کو مارنے کا ریکارڈ بنا سکے اور وہ اپنے حملوں کو لائیو اسٹریم بھی کرنا چاہتا تھا۔ آئی ایس ڈی نے بتایا کہ جب اس لڑکے کو گرفتار کیا گیا تو اس وقت تک وہ پہلے ہی اسلحہ حاصل کرنے کی کئی کوششیں کر چُکا تھا اور اس نے اپنے بیان میں کسی ہچکچاہٹ کے بغیر کھلم کھلا بتایا کہ اگر اس کے پاس اسلحہ ہوتا تو وہ اب تک مسلمانوں پر حملے کرنے کا اپنا منصوبہ پورا کر چُکا ہوتا۔ آئی ایس ڈی نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ لڑکا 18 سالہ نک لی کے ساتھ آن لائن رابطے میں بھی تھا جسے دسمبر میں اسی طرح کے منصوبے بنانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سنگا پور میں حالیہ برسوں کے دوران کئی ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جن میں آن لائن انتہا پسندانہ مواد سے متاثر ملک کے نوجوان شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments