International

نیٹو: امریکہ یورپ سے اپنی افواج نہیں نکالے گا

نیٹو: امریکہ یورپ سے اپنی افواج نہیں نکالے گا

نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا کہ امریکہ یورپ سے اپنی افواج نہیں نکالے گا۔ انہوں نے برسلز میں ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ ہم یوکرین میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ گرین لینڈ کے بحران کے بارے میں روٹے نے کہا کہ یہ ان چیلنجوں کی عکاسی کرتا ہے جن کا ہمیں سرد شمالی پانیوں کے علاقے میں سامنا ہے۔ روٹے کا یہ بیان 3 اور 4 اپریل کو نیٹو کے وزرائے خارجہ کے اس اجلاس سے قبل سامنے آیا ہے جس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پہلی بار شرکت کریں گے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے نیٹو کے رکن ممالک سے متحد ہونے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نےکہا یورپی ممالک اپنی مسلح افواج اور دفاعی صنعتوں کو مضبوط کریں۔ انہوں نے کہا امریکہ کی جانب سے خبردار کرنے کے بعد یورپ کو مستقبل میں اپنی سلامتی پر توجہ دینا ہوگی۔ روٹے نے وارسا میں ایک تقریر میں کہا ہے کہ مجھے بالکل واضح کرنے دیں کہ یہ وقت اکیلے کام کرنے کا نہیں ہے، نہ یورپ کے لیے اور نہ ہی شمالی امریکہ کے لیے۔ عالمی سلامتی کے چیلنجز ہم میں سے کسی کے لیے بھی اکیلے سامنا کرنے کے حوالے سے بہت زیادہ ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments