واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی ٹیرف میں اضافے کے اعلان کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ 1500 پوائنٹس گر گئی۔ مغربی میڈیا کے مطابق ٹیرف بڑھانے کے اعلان کے بعد دنیا بھر کی مالیاتی منڈیاں شدید دباؤ میں ہیں تاہم اب تک سب سے زیادہ نقصان امریکی اسٹاک مارکیٹ کو پہنچا ہے، یہ کوویڈ وبا کے بعد سے امریکی اسٹاکس کی بدترین کارکردگی ہے۔ امریکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹیرف کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں سے ڈالر کی قدر اور بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں تک ہر چیز میں گراوٹ دیکھی گئی۔ مغربی میڈیا کے مطابق ایپل کے شیئرز کی قیمت میں 9 فیصد، ایمازون کی شیئرز کی قیمت میں 8 فیصد، اینویڈیا کے شیئرز کی قیمت میں 7 فیصد اور ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت میں 5 فیصد کمی آئی۔ کمپیوٹر سسٹمز بنانے والی کمپنیاں بھی ٹیرف کے اعلان سے شدید متاثر ہوئیں، امریکی کمپنی ڈیل کے شیئرز کی قیمت میں 17 فیصد جبکہ ایچ پی کے شیئرز کی قیمت میں 13 فیصد کمی دیکھی گئی۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں جوابی ٹیرف کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے اور خطاب میں کہا کہ جوابی ٹیرف کا نفاذ امریکا کے لیے اچھا ہوگا۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ ہماری اقتصادی آزادی کا دن ہے، ٹیرف سے حاصل رقم اپنے قرضوں کی ادائیگی کے لیے استعمال کریں گے، برسوں امریکی شہریوں کو سائیڈ لائن رکھا گیا، دوسری قومیں طاقتوربن گئیں، اب امریکا کی خوشحالی کی باری ہے اور اضافی ٹیرف عائد کرنے سے مضبوط مسابقت اور اشیاکی قیمتیں کم ہوں گی، اس رقم کواپنے ٹیکسوں کو کم کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ امریکا تمام درآمدات پر 10 فیصد اور غیرملکی ساختہ گاڑیوں پر 25 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ یورپی یونین پر 20 فیصد، چین پر 34 فیصد اور جاپان پر 24 فیصد ٹیرف عائد کریں گے جبکہ بھارت پر 26 فیصد اسرائیل پر 17 فیصد اور برطانیہ پر 10 فیصد ٹیرف عائد ہوگا۔ امریکی صدر کا کہنا تھاکہ پاکستان ہم سے 58 فیصد ٹیرف چارج کرتا ہے، پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد کریں گے جبکہ بنگلا دیش پر 37 فیصد ٹیرف عائدہوگا۔
Source: social media
امریکہ پیٹریاٹ میزائل عارضی طور پر جنوبی کوریا سے مشرق وسطیٰ منتقل کر رہا ہے: رپورٹ
’وہ گھبرا گئے‘ چین کے امریکا پر جوابی ٹیرف پر ٹرمپ کا ردعمل
شام میں اسرائیل کے ساتھ مقابلہ نہیں چاہتے: ترکیہ
سمندری راستے سے رواں برس 5 ہزار سے زائد تارکین وطن برطانیہ پہنچ گئے
سلواڈور کی جیل میں قید وینزویلا کے تارکین جنہیں ’ٹیٹوز کی وجہ سے مجرم سمجھا گیا‘
ہیتھرو ایئرپورٹ دوبارہ کھول دیا گیا،فلائٹ آپریشن جزوی بحال
مودی کی بنگلادیشی عبوری رہنما محمد یونس سے ملاقات
کینیڈا نے امریکی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف لگا دیا، کئی ممالک کی جوابی اقدامات کی تیاریاں
اسرائیلی حملوں سے غزہ میں 39 ہزار سے زائد بچے یتیم، 18 ہزار شہید ہوئے
ملک میں مارشل لا کا نفاذ، جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر کو عہدے سے ہٹا دیا
کینیڈا نے امریکی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف لگا دیا، کئی ممالک کی جوابی اقدامات کی تیاریاں
غزہ جنگ : امریکہ کے بعد برمنگھم میں بھی یونیورسٹی طلبہ کے خلاف کارروائی
شام کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی اسرائیلی کوششیں قابل مذمت ہیں: سعودی عرب
ٹیرف کے اعلان کے بعد امریکی مارکیٹ 5 سال کی کم ترین سطح پر، عالمی منڈی میں بھی بھونچال