International

پاکستانی صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب، اسپتال منتقل

پاکستانی صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب، اسپتال منتقل

پاکستانی صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی صدرِ مملکت کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق پاکستانی صدر آصف زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے داخل کیا گیا ہے، ان کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں صدرِ آصف علی زرداری کا ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیرِ نگرانی علاج جاری ہے۔ اس سے قبل پاکستانی صدر آصف زرداری نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے صدر آصف زرداری کو سندھ کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔ مراد علی شاہ نے دریائے سندھ سے چھ نہریں نکالنے کے منصوبے سے متعلق مشاورت بھی کی۔ انہوں نے پاکستانی صدرِ مملکت کو نہروں کے منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی کے احتجاج اور مظاہروں کی رپورٹ پیش کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments