اسرائیلی وزیر خزانہ بزلئیل سموٹرچ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو لکھے گئے مکتوب میں اپنے عہدے سے استعفیٰ پیش کیا ہے۔ سموٹریچ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ اقدام مذہبی قوم پرست یہودی پاور پارٹی کے سربراہ ایتمار بن گویر کی حکومت میں واپسی پر مزید وزارتی عہدوں کے مطالبے کے خلاف احتجاج میں کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے نیتن یاہو کے اتحاد کے خاتمے کا امکان نہیں ہے۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہےجب پیر کی شام اسرائیلی پولیس اور مظاہرین کے درمیان یروشلم میں کنیسٹ (پارلیمنٹ) کے قریب نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے دوران جھڑپیں ہوئیں۔ اسرائیل اخبار ’ہیوم‘ نے اطلاع دی ہے کہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب انہوں نے کنیسٹ کے قریب حفاظتی رکاوٹوں کو توڑنے کی کوشش کی۔ قبل ازیں اخبار نے اطلاع دی تھی کہ یہ مظاہرے شین بیت کے سربراہ رونن بار کو برطرف کرنے اور اسرائیلی اٹارنی جنرل، گلی بہارو-مائارا سے اعتماد واپس لینے کے حکومتی فیصلے کے خلاف منظم کیے جا رہے ہیں۔ نیتن یاہو کے مخالف اسرائیلی کارکنوں نے پیر کو مظاہروں سے پرامن سول نافرمانی کی طرف جانے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا۔ اخبار نے بتایا کہ کنیسٹ کے سامنے احتجاج "حکومت کے حالیہ فیصلوں کے خلاف احتجاجی رہنماؤں کی طرف سے اٹھایا گیا ایک اور قدم تھا"۔ اسرائیل کئی دنوں سے شین بیت سکیورٹی سروس کے سربراہ اور حکومت کے اٹارنی جنرل دونوں کو برطرف کرنے کے نیتن یاہو کے فیصلے کے خلافے بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں۔ اسرائیلی بھی 18 مارچ کو پٹی میں دوبارہ جنگ شروع کر کے غزہ میں حماس کے زیر حراست اپنے قیدیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
Source: social media
ایران نے ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات کیخلاف سلامتی کونسل میں شکایت کردی
مقبوضہ مغربی کنارے کو چھوڑ کر ہم کہیں نہیں جائیں گے: انتہا پسند اسرائیلی وزیر
یمن : الحدیدہ اور صعدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر امریکی بم باری
فوربز کی 2025 کے لیے امیر ترین افراد کی فہرست جاری
امریکا نے ایرانی ڈرون نیٹ ورک پر پابندیاں عائدکردیں
امریکا نے مشرق وسطیٰ میں طیارہ بردار بحری بیڑے کی تعداد بڑھا دی
اسرائیلی وزیر خزانہ سموٹریچ نے نیتن یاہو کی حکومت سے مستعفی
کوالالمپور، گیس پائپ لائن پھٹنے سے 100 سے زائد افراد زخمی
ہم فلسطینی اتھارٹی کو مغربی کنارے پر کنٹرول نہیں کرنے دیں گے: اسرائیل
امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ رکن کی صدر ٹرمپ کیخلاف میراتھون تقریر 18 گھنٹوں سے جاری