International

اسرائیل کا غزہ سے سیکڑوں لوگوں کو جرمنی منتقل کرنے کا اعلان ، برلن کی تردید

اسرائیل کا غزہ سے سیکڑوں لوگوں کو جرمنی منتقل کرنے کا اعلان ، برلن کی تردید

برلن نے اسرائیلی وزارت داخلہ کے اس اعلان کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ غزہ کی آبادی میں سیکڑوں افراد کو جنوبی اسرائیل کے رامون ہوائی اڈے سے فضائی راستے جرمنی منتقل کر دیا گیا ہے۔ جرمنی کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ "غلط" ہے۔ ایکس پلیٹ فارم پر سرکاری اکاؤنٹ سے جاری پوسٹ میں وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ درحقیقت 19 جرمن شہریوں اور ان کے اہل خانہ کو غزہ سے جرمنی منتقل کیا گیا ہے۔ جرمنی نے ان 19 شہریوں کی منتقلی میں تعاون پر تل ابیب حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس سے قبل اسرائیلی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ منگل کے روز غزہ کے سیکڑوں باسیوں کو جنوبی اسرائیل میں رامون ہوائی اڈے سے طیارے کے ذریعے جرمنی کے شہر لائبزیگ پہنچا دیا گیا۔ ان افراد کے ہمراہ جرمن سفارت کار بھی تھے۔ اسرائیلی کابینہ نے حال ہی میں ایک نئی کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی جو غزہ سے فلسطینیوں کے "رضاکارانہ کوچ" کا عمل تیز کرنے کی ذمے دار ہو گی۔ اس کا مقصد غزہ کو خالی کرنے اور اس کی تعمیر نو سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کے ساتھ ہم آہنگی ہے۔ اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق مذکورہ نئی کمیٹی مقصود ممالک کی جانب زمینی ، سمندری اور فضائی راستے سے کوچ میں ہم آہنگی پیدا کرے گی۔ منگل کو جاری ہونے والا بیان اسرائیل کی جانب سے مذکورہ پلان کے ضمن میں فلسطینیوں کے کوچ سے متعلق پہلا سرکاری اعلان ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال فروری میں اپنے ایک اعلان کے ذریعے عرب اور بین الاقوامی سطح پر وسیع تنقید کا دروازہ کھول دیا تھا۔ ٹرمپ نے اپنے پلان میں تباہ حال غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی جبری ہجرت اور پٹی پر امریکی قبضے کے بعد اس کی تعمیر نو کا اعلان کیا تھا۔ اس کا مقصد غزہ کو ایک سیاحتی مقام میں تبدیل کرنا ہے جہاں نئے ہوٹل، ریستوران اور عمارتیں ہوں گی۔ ٹرمپ نے اسے "مشرق وسطیٰ کا ریویرا" قرار دیا ہے۔ گذشتہ ماہ چار مارچ کو مصر نے قاہرہ میں عرب لیگ کے ایک غیر معمولی اجلاس میں اس کا متبادل پلان پیش کیا۔ اس میں غزہ کی پٹی کی آبادی کے کوچ کے بغیر اس کی تعمیر نو کا طریقہ کار پیش کیا گیا ہے۔ بعد ازاں 12 مارچ کو ٹرمپ نے غزہ کی آبادی کی ہمسایہ ممالک جبری ہجرت سے متعلق اپنا منصوبہ واپس لے لیا۔ انھوں نے باور کرایا کہ کوئی بھی غزہ کی آبادی کو زبردستی کوچ پر مجبور نہیں کر رہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments