International

امریکا: ڈونلڈ ٹرمپ کل پہلے ٹیرف پلان کا اعلان کریں گے

امریکا: ڈونلڈ ٹرمپ کل پہلے ٹیرف پلان کا اعلان کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوسرے دورِ اقتدار میں پہلے ٹیرف پلان کا اعلان 2 اپریل کو کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل بروز بدھ (2 اپریل کو) ٹیرف پلان کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ روز گارڈن میں پریس کانفرنس میں اپنے پہلے ٹیرف پلان کا اعلان کریں گے، جس میں امریکی کابینہ کے ارکان شریک ہوں گے۔ کیرولین لیوٹ کے مطابق بدھ امریکا میں آزادی کا دن ہو گا۔ ٹیرف پلان ملک کو نقصان پہنچانے والے غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کو ختم کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ یہ کام امریکی کارکن کے بہترین مفاد میں کر رہے ہیں۔ کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ متبادل ٹیرف کا اعلان کر سکتے ہیں، دوسرے ممالک کے بلند ٹیرف امریکیوں کے لیے غیر منصانہ ہیں، امریکا کو بھی اسی حساب سے ٹیرف وصول کرنا چاہیے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments