International

مسجدالاقصیٰ پر حملے کی نیتن یاہو کی گھناؤنی سازش

مسجدالاقصیٰ پر حملے کی نیتن یاہو کی گھناؤنی سازش

ایران کی انٹیلیجنس وزارت نے مسجدالاقصیٰ پر حملے کی غاصب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی گِھناؤنی سازش کا پردہ فاش کیا ہے۔ امریکی و صیہونی جارحیت کے خلاف مردانہ وار ڈٹ جانے کی وجہ سے علاقے کے مسلمانوں اور عالم اسلام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مقبولیت میں تیزی سے ہونے والے اضافے کے پیش نظر غاصب اسرائیلی حکومت یوم قدس کے موقع پر مسجدالاقصیٰ پر میزائل یا ڈرون حملہ کرکے اس کا ذمہ دار ایران اور استقامتی محاذ کو قرار دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق غاصب اسرائیلی حکومت نے اسی سلسلے میں جمعرات سے مسجدالاقصیٰ کے آس پاس کے علاقوں سے بتدریج یہودیوں کو ہٹانا شروع کردیا ہے۔ ایرانی انٹیلیجنس وزارت کے ایک باخبر ذریعہ نے نیتن یاہو کی اس گِھناؤنی سازش کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت یہ امید لگائے بیٹھی ہے کہ اس شیطانی سازش کے ذریعہ عرب اور غیر عرب مسلمان اسلامی جمہوریہ ایران کے مد مقابل آ جائیں گے۔ اس باخبر ذریعہ نے کہا کہ تمام مسلمانوں اور دنیا کے حریت پسندوں کو چاہئے کہ وہ غاصب اور قابض صیہونی حکومت کی اس سازش کے بارے میں اس غاصب حکومت اور اس کے مغربی حامیوں کو متنبہ کریں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments