مدینہ منورہ : مسجدِ نبویﷺ کے معروف مؤذن شیخ فیصل بن عبد المالک نعمان گزشتہ شام انتقال کرگئے، مرحوم گزشتہ 25 سال سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ منگل کی صبح نمازِ فجر کے بعد مسجدِ نبویؐ میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں جنت البقیع میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مسجدِ حرام اور مسجدِ نبویﷺ کے امورِ دینیہ کی صدارت کے سربراہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے مسجدِ حرام اور مسجدِ نبویﷺ کے آئمہ، مؤذنین، اساتذہ اور امورِ دینیہ کے تمام عملے کی جانب سے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ شیخ فیصل بن عبد المالک نعمان کو سال 2001 میں مسجد نبوی کا مؤذن مقرر کیا گیا تھا، مسجد انتظامیہ کی جانب سے مؤدن کی آخری اذان کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔ شیخ فیصل نعمان مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم مدینہ ہی میں مکمل کرنے کے بعد طیبہ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ وہ ایک ایسے معزز خاندان سے تعلق رکھتے تھے جو نسل در نسل مسجدِ نبویؐ میں اذان دینے کی سعادت سے وابستہ ہے۔ مرحوم کے دادا اور والد دونوں اس عظیم منصب پر فائز رہے۔ ان کے والد شیخ عبد المالک نعمان نے صرف 14 برس کی عمر میں مسجدِ نبویﷺ میں اذان دینا شروع کی اور نوّے برس سے زائد عمر تک یہ مقدس فریضہ انجام دیتے رہے۔ شیخ فیصل نعمان، اپنے والد کے انتقال کے بعد اس منصب پر فائز ہوئے اور دہائیوں تک اس مقدس فریضے کو سر انجام دیا۔ شیخ فیصل نعمان کو سال 1422 ہجری (2001ء) میں مسجدِ نبویﷺ کا مؤذن مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے تقریباً 25 برس تک خلوص اور لگن کے ساتھ اس عظیم ذمہ داری کو خوش اسلوبی سے نبھایا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ