سعودی عرب کی حکومت نےمسجد حرام کی بالائی منزل کودنے والے شخص کو بچانے والے اہلکار کے جرات مندانہ اقدام کی تحسین کی ہے۔دوسری جانب مسجد حرام میں سعودی سکیورٹی جوان ریان آل احمد کی جانب سے دکھایا گیا جرات مندانہ انسانی اقدام سوشل میڈیا پر غیر معمولی پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔ اس واقعے میں انہوں نے ایک ایسے شخص کی جان بچائی جس نے مسجد حرام کی بالائی منزل سے خود کو گرانے کی کوشش کی تھی۔ اس واقعے نے ایک بار پھر حساس حالات میں سکیورٹی فورسز کی فوری اور مؤثر کارروائی کو نمایاں کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی اہلکار نے فوری ردعمل دیتے ہوئے مذکورہ شخص کو زمین سے ٹکرانے سے روکنے کی کوشش کی جس کے باعث اس کی جان بچ گئی اور چوٹ کی شدت میں واضح کمی آئی۔ اس مداخلت کے دوران سکیورٹی جوان ریان آل احمد خود بھی زخمی ہو گئے۔ واقعے سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وسیع پیمانے پر شیئر کی گئیں جن کے ساتھ صارفین نے سکیورٹی اہلکاروں کی ذہنی مستعدی اور مسجد حرام میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی برق رفتاری کو سراہا۔ صارفین نےحرم شریف آنے والے زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے میں سکیورٹی فورسز کے کردار کو بھی بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔ اسی تناظر میں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے ٹیلی فونک رابطے کے ذریعے مسجد حرام میں ڈیوٹی کے دوران زخمی ہونے والے سکیورٹی جوان ریان آل احمد کی صحت سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے جوان کی شجاعت، فرض شناسی اور اعلیٰ درجے کی مستعدی کو سراہا جو ان کے سکیورٹی فرائض کی انجام دہی میں اخلاص کی واضح عکاس ہے۔ یہ بات سعودی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان میں کہی گئی۔ وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ سکیورٹی اہلکار کا یہ اقدام دین اور وطن کی خدمت میں مصروف تمام اہلکاروں کی اعلیٰ اقدار کا عملی نمونہ ہے۔ ان کے مطابق یہ جرات مندانہ رویہ محض سرکاری ذمہ داری کی ادائیگی نہیں بلکہ ایک بلند انسانی موقف ہے جو قربانی، ایثار اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معانی کو اجاگر کرتا ہے۔ اس کے ساتھ مسجد حرام کے اندر مختلف ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطح کی تیاری کی عکاسی کرتا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مسجد حرام کی خصوصی سکیورٹی فورس نے واقعے کے فوری بعد کارروائی کی تھی اور ایک باضابطہ بیان میں تصدیق کی کہ ایک شخص کو زمین سے ٹکرانے سے روکنے کی کوشش کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا۔ بیان میں واقعے کے حوالے سے تمام ضروری قانونی کارروائیاں مکمل کیے جانے کی بھی تصدیق کی گئی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ