مسافروں سے بھرا ہوائی جہاز ہوا میں جیسے ہی اڑا اس کا انجن دھماکے سے تباہ ہوگیا، جہاز پر سوار مسافروں نے اس لمحے کو فلم بند کرلیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرک ایئر کا ایک طیارہ لاگوس سے پورٹ ہارکورٹ کے لیے اڑان بھررہا تھا جب انجن میں ہوا کے عین درمیان میں پھٹ گیا، جس کی وجہ سے طیارے کو بینن میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ بوئنگ طیارے 737-7جی ایل جس میں 80 کے قریب مسافر سوار تھے ہوا میں اڑتے ہی اس کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔ ایرک ایئر کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فلائٹ نمبر ڈبلیو3 740 کے کین کریوں نے جہاز کے ٹیک آف کرنے کے تھوری دیر بعد ایک نہایت زوردار آواز سنی۔ دھماکے کی آواز سننے کے بعد جہاز کے عملے نے ہنگامی طریقہ کار نافذ کیا، ہوائی جہاز ایک انجن پر کامیابی سے بینن پہنچا، اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔ این ایس آئی بی کے ترجمان کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ طیارے کو ’ان فلائٹ انجن میں خرابی‘ کا سامنا کرنا پڑا۔ بیان میں مزید کہا گیا انویسٹی گیشن ٹیم دستاویزی ثبوت، متعلقہ اہلکاروں اور گواہوں کے انٹرویو اور فلائٹ ڈیٹا اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کی معلومات کو محفوظ کرنے کے لیے بینن جا رہی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ