International

مراکشی غار سے قدیم انسانوں کی ہڈیاں اور دانت دریافت

مراکشی غار سے قدیم انسانوں کی ہڈیاں اور دانت دریافت

مراکش کے ایک غار سے دریافت ہونے والی ہڈیوں اور دانتوں کی عمر تقریباً سات لاکھ 73 ہزار سال بتائی جاتی ہے، جوانسانی نسل ''ہومو سیپینز'' کے ظہور کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دیتے ہیں۔ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ باقیات ممکنہ طور پر ہماری انسانی نسل کے ابتدائی آباؤ اجداد سے تعلق رکھتی ہیں۔محققین کے مطابق یہ فوسلز دو بالغ افراد اور ایک کم عمر بچے کے نچلے جبڑے کی ہڈیوں پر مشتمل ہیں، اس کے علاوہ دانت، ران کی ہڈی اور چند مہرے بھی شامل ہیں۔ یہ باقیات مراکش کے شہر کاسابلانکا میں ایک غار سے ملی ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ غار درندہ جانوروں کا مسکن تھا، کیونکہ ران کی ہڈی پر دانتوں کے نشانات پائے گئے ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ممکن ہے اس شخص کو شکار بنایا گیا ہو یا اس کی لاش کو لگڑبگھوں نے کھایا ہو۔ محققین کا ماننا ہے کہ سب سے موزوں تشریح یہ ہے کہ یہ فوسلز قدیم انسانی نسل ''ہومو ایریکٹس ''کی ایک ترقی یافتہ شکل کی نمائندگی کرتے ہیں، جو پہلی بار تقریباً 19 لاکھ سال قبل افریقہ میں ظاہر ہوئی اور بعد میں یورپ اور ایشیا تک پھیل گئی۔ہڈیوں اور دانتوں میں قدیم اور نسبتاً جدید خصوصیات کا امتزاج پایا جاتا ہے، یہ افریقی فوسل ریکارڈ میں تقریباً 10 لاکھ سے چھ لاکھ سال پرانے خلا کو پُر کرتے ہیں۔ محققین کے مطابق یہ فوسلز ایک ایسی افریقی آبادی کی نمائندگی کر سکتے ہیں جو اس ارتقائی تقسیم سے کچھ عرصہ پہلے موجود تھی جس کے نتیجے میں ہومو سیپینز (جدید انسان) افریقہ میں، جبکہ نیئنڈرتھل انسان اور ڈینیسوو انسان یوریشیا میں ظاہر ہوئے۔ پیرس کے کولیج دو فرانس اور جرمنی کے میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ برائے ارتقائی بشریات سے وابستہ ماہرِ بشریات ژاں ژاک اوبلان جو اس تحقیق کے مرکزی مصنف بھی ہیں ،یہ تحقیق بدھ کے روز سائنسی جریدے "نیچر" میں شائع ہوئی: انھوں نے کہا:میں انہیں آخری مشترکہ جدقرار دینے میں محتاط رہوں گا۔لیکن یہ ان نسلوں کے کافی قریب ہیں، جن سے بالآخر افریقی نسل ہومو سیپینز اور یوریشیائی نسلیں، یعنی نیئنڈرتھل اور ڈینیسوو انسان وجود میں آئے۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ مراکش میں ہی جبل ایغود نامی ایک آثارِ قدیمہ کے مقام سے ہومو سیپینز سے مشابہ انسان کی اب تک کی سب سے قدیم باقیات بھی ملی ہیں، جن کی عمر تقریباً 3 لاکھ 15 ہزار سال بتائی جاتی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments