(معین نقشبندی)شعر نشست بنام خوشبوۓ نعت کی محفل بعد نماز عشاء نور محمد منشی لین ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ میں واقع حبیبی منزل میں مولوی علاءالدین حبیبی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام براۓ ایصال ثواب مرحوم مختار احمد ایک غیر طرحی نعتیہ شعری نشست زیر سر پرستی حضرت حافظ و قاری مولانا محمد شفیع عالم جامعی خطیب۔ وامام اجمیری مسجد منعقد ہوئی جبکہ صدارت شاعر اسلام جناب فیروز مرزا نے کی۔ مرحوم مختار احمد کی یاد میں یہ شعری نعتیہ نشست ہوئی ۔ شاعر بارگاہ حبیب جناب مخدوم ارشد حبیبی کی تلاوت کلام مجید سے نعتیہ شعری نشست کا آغاز ہوا۔ صدر نشست شاعر با کمال جناب فیروز مرزا شاعر صوفی مزاج جناب عبد الرحیم ہلچل جناب جناب مخدوم ارشد حبیبی جناب سلطان ساحر جناب ظفر راۓ پوری جناب عندلیب اشرف اور اسلم صدیقی نے عشق رسول میں ڈوبے ہوۓ نعت پاک کے معیاری اشعار پرکشش آواز میں پیش کۓ اور جناب الحاج ماسٹر یوسف نے شعراۓ اسلام کو خوبصورت اشعار کے ذریعہ دعوت سخن دیتے رہے۔ پہلے دور میں ادب دوست جناب انوارالحق وارثی کے علاوہ ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے ہر دل عزیز مداحان مصطفیٰ جناب فخرالدین انصاری جناب خورشید وارثی جناب حاجی امتیاز حبیبی جناب اخلاق وارثی جناب نثار حبیبی جناب سراج وارثی مظہر امام حبیبی اور عزیزی معین حبیبی نے دلنشیں انداز میں نعت رسول گنگنا کر حاضرین محفل سے داد تحسین وصول کی ۔ابھرتے ہوۓ ناظم جناب ایوب رومی اپنی نظامت کو اختصار کےساتھ پیش کرتے ہوۓ نعت خوانوں کو نعت خوانی کے لۓ آواز دیتے رہے۔صلواۃ و سلام کے بعد مرحوم مختار احمد کے لۓ دعاۓ مغفرت کی گئی اور پوری دنیا کے مسلمانوں کی جان و مال اور ایمان کی حفاظت کے لۓ دعاۓ خیر کی گئ ۔شرکاء میں محفل خوش رنگ کے روح رواں ادیب اطفال جناب محمد افضل خان ،شمشیر خان،سلطان الحیات ،اسلم قریشی،محمد عطا،تنویر رضا معین نقشبندی ،زین العابدین،غیاث الدین، عبید رضا،شیخ جمال،شیخ پرویز،شیخ سمیر،شیخ فیصل کے علاوہ بھی نعت نبی سننے کے شائقین رونق بزم تھے۔پروگرام کے اختتام کے بعد محترمہ طاہرہ انجم نے مہمانوں کے لۓ بہترین اہتمام ضیافت بھی کیا تھا۔بعد ازاں شیرینی بھی تقسیم کی گئ ۔
Source: Mashriq News service
ڈاکٹرس اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرس فاﺅنڈیشننے تمام ڈاکٹروں کو اکٹھا کیا
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
شیبپ پور مسلم گرلس ہائی اسکول، شیب پر ،ھوڑہ کامدھامیک 2024ء کے امتحان میں سو فیصدی رزلٹ
آئڈیل گرانڈ میں شاندار دعوت افطارکا اہتمام
مادری زبان سے سچی محبت وقت کی اہم ضرورت
ہوڑہ میں خواجہ ہندالولی کمیٹی کا قیام عمل میں آیا
ڈاکٹرس اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرس فاﺅنڈیشننے تمام ڈاکٹروں کو اکٹھا کیا
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
شیبپ پور مسلم گرلس ہائی اسکول، شیب پر ،ھوڑہ کامدھامیک 2024ء کے امتحان میں سو فیصدی رزلٹ
آئڈیل گرانڈ میں شاندار دعوت افطارکا اہتمام
مادری زبان سے سچی محبت وقت کی اہم ضرورت
ہوڑہ میں خواجہ ہندالولی کمیٹی کا قیام عمل میں آیا
نبی مکرم علیہ وآلہ وسلم کے گستاخ کو سزا دو۔ مفتی محمد وسیم خان اشرفی جالوی
انجمن باغ و بہار، بھاگل پورمیں یادکے گئے افسانوی مجموعہ" نیلی آنکھیں"کے مصنف۔ پریم ناتھ در