ایزول، 13 ستمبر : وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو میزورم کے دارالحکومت ایزول کو ریل نیٹ ورک سے جوڑنے والی بربئی سے سائرنگ تک بنی نئی ریلوے لائن پر ٹرین آپریشن کا افتتاح کیا اور سائرنگ سے دہلی جانے والی راجدھانی ایکسپریس، سائرنگ سے کولکاتہ اور سائرنگ سے گوہاٹی جانے والی ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ مسٹر مودی خراب موسم کی وجہ سے جلسہ گاہ تک نہیں پہنچ سکے اور انہوں نے ہوائی اڈے سے ان ٹرینوں کو ورچوئلی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ایزول سے دہلی تک اس راجدھانی ایکسپریس کے شروع ہونے کے ساتھ ہی یہ شمال مشرقی ریاستوں کی چوتھی راجدھانی بن گئی ہے، جو ملک کی راجدھانی سے ریل کے ذریعے جڑ گئی۔ مسٹرمودی نے 05609 بربائی سے کولکاتہ، 05610 سائرنگ سے گوہاٹی اور سائرنگ سے آنند وہار ٹرمینل (دہلی) کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعےہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ ریلوے بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (انفارمیشن اینڈ پبلسٹی) دلیپ کمار نے بتایا کہ بربئی تا سائرنگ کے درمیان بننے والی نئی ریلوے لائن ایک پہاڑی علاقے سے گزری ہے، اس خطے میں ریلوے لائن بنانا بہت مشکل کام تھا، لیکن ریلوے کے انجینئرز اور ملازمین نے سخت محنت سے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لائن پر 45 سرنگیں اور 55 بڑے اور 88 چھوٹے پل ہیں۔ پانچ روڈ اوور برجز اور چھ روڈ انڈر پل ہیں۔ پل نمبر 144 تو ریلوے پلوں میں دوسرا بلند ٹرین پل ہے۔ اس کی اونچائی دہلی کے قطب مینار سے زیادہ ہے، 114 میٹر اونچا یہ پل قطب مینار سے 42 میٹر اونچا ہے۔ بربئی سے سائرنگ تک پوری ریلوے لائن سرسبز و شاداب پہاڑوں اور وادیوں سے گزرتی ہے۔ مسٹر کمار نے کہا کہ اس لائن کی تعمیر کے بعد میزورم کے دارالحکومت ایزول کو ریل نیٹ ورک سے جوڑ دیا جائے گا۔ اس سے یہاں کے لوگوں کو ملک کے دیگر مقامات کا سفر کرنے میں کافی آسانی ہوگی۔ ملک کے دوسرے حصوں سے سامان کی یہاں نقل وحمل آسان ہو جائے گی اور یہاں کی مصنوعات کو ریل کے ذریعے دیگر مقامات پر بھی بھیجا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے یہاں کے لوگوں کی آمدنی کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔ نقل و حمل کے ذرائع کی دستیابی سے یہاں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔
Source: uni urdu news service
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
ٹرمپ نے مودی کو کہا ’عظیم وزیر اعظم‘، ہندستانی وزیر اعظم نے کیا اظہارِ تشکر
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
ٹرمپ نے مودی کو کہا ’عظیم وزیر اعظم‘، ہندستانی وزیر اعظم نے کیا اظہارِ تشکر
حضرت بل درگاہ میں اشوک استنبھ سے توڑ پھوڑ، کشمیر میں ہنگامہ
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات