National

مودی کریں آل پارٹی میٹنگ کی صدارت: کانگریس

مودی کریں آل پارٹی میٹنگ کی صدارت: کانگریس

نئی دہلی، 24 اپریل : کانگریس نے امید ظاہر کی ہے کہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں منگل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں آج شام ہونے والی آل پارٹی میٹنگ کی صدارت خود وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے اور پورا ملک متحد ہوکر اس حملے کا کرارا جواب د ے گا۔ پارٹی نے کہا کہ دہشت گردوں نے جس بے دردی کے ساتھ پہلگام میں سیاحوں کو چن چن کر نشانہ بنایا وہ ہماری قومی شناخت پر حملہ ہے اور اس حملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کانگریس نے کل جماعتی میٹنگ کا مطالبہ کیا تھا اور حکومت نے بھی اس سمت میں مثبت پہل کرتے ہوئے آج کل جماعتی میٹنگ بلائی ہے۔ توقع ہے کہ مسٹر مودی آج اس میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ یہاں جاری ایک بیان میں کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے کہا ’’22 اپریل کی رات ہی کانگریس نے پہلگام میں وحشیانہ دہشت گردانہ حملے اور بڑی تعداد میں سیاحوں کی ٹارگٹ کلنگ کے پیش نظر آل پارٹی میٹنگ کا مطالبہ کیا تھا۔ معاملے کی انتہائی سنگینی اور ملک کے عوامی جذبات کو دیکھتے ہوئے، انڈین نیشنل کانگریس توقع کرتی ہے کہ وزیر اعظم خود آج شام 6 بجے مجوزہ کل جماعتی میٹنگ کی صدارت کریں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے اور ایک مشترکہ قرارداد تیار کریں گے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments