چترا: جھارکھنڈ کے چترا ضلع کے ٹنڈوا تھانہ حلقے میں منگل کے روز ایک انتہائی سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا، جہاں گاؤں کے مشتعل لوگوں نے ایک نوجوان کی بے رحمی سے پٹائی کر دی۔ بعد ازاں شدید طور پر زخمی نوجوان کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے اور پولیس نے حفاظتی انتظامات سخت کر دیے ہیں۔
اہل خانہ کے مطابق، ایک دن پہلے گھر سے نکلی ایک نابالغ لڑکی کے مبینہ اغوا اور جنسی زیادتی کا الزام اس نوجوان پر عائد کیا گیا۔ منگل کی صبح لڑکی کے گھر لوٹنے اور گھر والوں کو 'واقعے' کی اطلاع دینے کے بعد، مقامی لوگ بڑی تعداد ملزم کے گھر پہنچ گئے۔ الزام ہے کہ مشتعل ہجوم نے نوجوان کو گھر سے باہر نکال کر سڑک پر لاٹھی ڈنڈوں اور پتھروں سے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس دوران نوجوان کے والد کے ساتھ بھی بدسلوکی کی گئی۔
دوسری طرف، اس معاملے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ماب لنچنگ کے اس واقعے میں ملوث آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو فوٹیج اور دیگر شواہد کی بنیاد پر حملہ آوروں کی شناخت کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ مزید برآں، افواہوں کے ذریعے کشیدگی پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر، انتظامیہ نے عوام سے امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی تصدیق کے بغیر کسی اطلاع پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
اس سے قبل، مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ پولیس کی موجودگی میں بھی نوجوان پر تشدد جاری رہا۔ تاہم، ٹنڈوا کے ایس ڈی پی او پربھات رنجن نے پولیس کے سامنے مار پیٹ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی بھیڑ نوجوان پر حملہ کر چکی تھی۔
ایس ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس نے سخت جد و جہد کے بعد شدید طور پر زخمی ہو چکے نوجوان کو ہجوم سے چھڑایا اور ٹنڈوا ہیلتھ سینٹر پہنچایا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد، اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے ہزاری باغ ریفر کر دیا گیا، جہاں پہنچنے کے بعد نوجوان دم توڑ گیا۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی ہے۔
Source: Admin
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
11 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
10 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
10 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
10 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments