امریکی فوج کی مرکزی کمان سینٹکام نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے جنوبی بحری راستہ تمام تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کے لیے کھلا ہے اور محفوظ ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں سینٹکام نے کہا: ’گذشتہ تین ماہ کے دوران امریکی افواج نے ایران کی بلا جواز جارحیت کے باوجود ایک ہزار سے زائد جہازوں کو اس بین الاقوامی آبی گزر گاہ سے کامیابی کے ساتھ گزرنے میں مدد فراہم کی ہے، اور یہ عمل آج بھی جاری ہے۔‘
واضح رہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دوران ایران مسلسل اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ اسے آبنائے سے گزرنے والی آمد و رفت کو کنٹرول کرنے اور گزرنے والے جہازوں پر فیس عائد کرنے کا حق حاصل ہے۔
امریکہ اور اس کے خلیجی اتحادی، نیز یورپ اور ایشیا کی حکومتیں اس کی مخالفت کرتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ آبنائے سے گزرنے کا حق دوبارہ ویسا ہی آزاد اور کھلا ہونا چاہیے جیسا کہ تنازع شروع ہونے سے پہلے تھا۔
جنگ کے خاتمے کے معاہدے کے بعد ایرانی حکومت نے آبی گزرگاہ کے شمالی حصے میں ایرانی ساحل کے قریب گزر گاہوں کا ایک نظام مقرر کیا اور کہا کہ تمام بحری آمد و رفت کو انھی راستوں کا استعمال کرنا ہو گا۔
ایران کی اعلیٰ فوجی کمان، خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے مطابق آبنائے میں تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں کی آمدورفت کے لیے واحد محفوظ راستہ وہی ہے جس کا تعین اسلامی جمہوریہ ایران نے کیا ہے۔
تاہم، امریکہ سمیت متعدد ممالک پر مشتمل ایک بحری گروپ جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن سینٹر نے اس کے بجائے سفارش کی کہ جہاز آبنائے کے جنوبی حصے میں عمانی پانیوں سے گزرنے والا مختلف راستہ اختیار کریں۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments