امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون نے منیسوٹا میں ممکنہ تعیناتی کے لیے ایک ہزار سے زائد فوجی اہلکاروں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے دفاعی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی ریاست منیسوٹا میں تقریباً 1,500 فوجی اہلکاروں کو احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ فوج نے ریاست میں کشیدگی بڑھنے کی صورت میں فوری طور پر تعیناتی کے لیے یونٹس کو احکامات جاری کیے ہیں۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ریاستی حکام مظاہرین کو روکنے میں ناکام رہے تو وہ ’انسریکشن ایکٹ‘ نافذ کر دیں گے۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اگر منیسوٹا کے سیاستدان قانون پر عمل نہیں کریں گے اور پیشہ ور اشتعال انگیز اور بغاوت کرنے والوں کو آئی سی ای کے اہلکاروں پر حملے سے نہیں روکتے جو اپنی ڈیوٹی نبھا رہے ہیں، تو وہ وہ انسریکشن ایکٹ نافذ کریں گے۔ انسریکشن ایکٹ صدر کو یہ اختیار دیتا ہے کہ اگر ریاستی حکومتیں ناکام ہو جائیں تو وہ ملکی سطح پر فوج استعمال کر کے ریاستوں میں امن قائم کر سکتا ہے۔ اب تک پینٹاگون یا وائٹ ہاؤس نے اس بارے میں فوری تبصرہ نہیں کیا۔ امریکی ریاست منیسوٹا میں بڑھتے احتجاج پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بغاوت کے قانون کے نفاذ اور فوجیوں کو تعینات کرنے کی دھمکی دی تھی۔ منیاپولس میں اس احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جو آٹھ روز پیشتر ایک امیگریشن اہلکار کی جانب سے ایک خاتون کو گولی مارنے پر شروع ہوا تھا۔ شہریوں اور فیڈرل افسران کے درمیان جھڑپیں بھی ہو چکی ہیں جس سے شہر کی صورت حال میں کشیدگی پائی جاتی ہے جس کا سلسلہ دوسرے شہروں تک بھی پھیل رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ تازہ دھمکی امیگریشن اہلکاروں کے وینزویلا کے ایک شہری پر منیاپولس میں ہی گولی چلانے کے واقعے کے بعد سامنے آئی، اس کے بعد حکام نے بتایا تھا کہ جب گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا گیا تو اس نے گاڑی بھگا دی تھی جس پر اہلکاروں کو فائرنگ کرنا پڑی، جس سے وہ شخص زخمی ہو گیا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ