International

منیاپولس سمیت کئی امریکی شہروں میں شدید سردی میں بھی لوگ امیگریشن ایجنٹس کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

منیاپولس سمیت کئی امریکی شہروں میں شدید سردی میں بھی لوگ امیگریشن ایجنٹس کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

منیاپولس : منیاپولس سمیت کئی امریکی شہروں میں شدید سردی میں بھی ہزاروں افراد امیگریشن ایجنٹس کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر منیاپولس میں برفباری اور شدید سردی کے دوران بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ریاست سے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے اہلکاروں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے امیگریشن محکمہ آئس پر طاقت کے بے جا استعمال کا الزام لگایا اور ریاست سے امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ ایجنسی کو ہٹانے کا مطالبہ دہرایا، یہ مظاہرے 7 جنوری کو ہونے والی ہلاکت خیز فائرنگ کے بعد شروع ہوئے، جس نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اُس دن آئی سی ای ایجنٹ جوناتھن راس نے 37 سالہ مقامی رہائشی اور امریکی شہری رینی گڈ کو ڈرائیونگ بائی شوٹنگ کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ چند دن بعد منیاپولس میں آئی سی ای ایجنٹ نے ایک اور امریکی شہری اور نرس 37 سالہ ایلکس پریٹی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا، جس پر احتجاج نے شدت اختیار کر لی ہے۔ امریکا کی مختلف ریاستوں میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کے بعد مظاہرے شروع ہو گئے ہیں، شدید ٹھنڈ اور برفباری کے باجود مین ہٹن میں مظاہرین نے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔ ایلکس جیفری پریٹی امریکی شہری اور آئی سی یو نرس تھا، مقتول پریٹی انتہائی زخمی امریکی فوجیوں کی دیکھ بھال کیا کرتا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments