International

منی پور تشدد : اُکھرُل کے لیتان میں تازہ فائرنگ، 30 سے زائد مکانات نذرِ آتش، مکینوں کی نقل مکانی

منی پور تشدد : اُکھرُل کے لیتان میں تازہ فائرنگ، 30 سے زائد مکانات نذرِ آتش، مکینوں کی نقل مکانی

منی پور کے ضلع اُکھرُل کے لیتان گاؤں میں منگل کی علی الصبح ایک بار پھر فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق صبح سویرے کئی راؤنڈ فائر کیے گئے، جس کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق رات گئے اور علی الصبح متعدد نئے مکانات کو آگ لگا دی گئی۔ ابتدائی رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ پیر کی شام تک 21 مکانات جل چکے تھے، تاہم رات کے دوران پیش آنے والے واقعات کے بعد یہ تعداد بڑھ کر تقریباً 30 یا اس سے زائد ہو گئی ہے۔ اگرچہ سرکاری سطح پر ابھی تک حتمی تعداد کی تصدیق نہیں کی گئی۔ علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کوکی اور تانگکھول دونوں برادریوں کے مکین اپنے گھروں سے سامان سمیت محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کرتے دکھائی دیے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے لیتان اور اس کے اطراف میں بھاری تعداد میں سیکیورٹی فورسز تعینات کی گئی ہیں، تاہم اس کے باوجود حالات بدستور انتہائی کشیدہ ہیں اور فائرنگ کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ چیف منسٹر کی امن کی اپیل پیر کے روز ریاست کےچیف منسٹریومنم کھیم چند سنگھ نے علاقے کے عوام سے امن، ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر ایک ہنگامی اجلاس بھی منعقد کیا گیا، جس میں دونوں برادریوں کے نمائندوں اور متعلقہ حکام، بشمول ضلع انتظامیہ، نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں ڈپٹی چیف منسٹرلوسیی ڈکھو، ایم ایل اے رام موئیواہ اور کمنیو ہاؤکپ بھی موجود تھے۔ تاہم اجلاس کے اختتام پر کسی ٹھوس حل یا باضابطہ مفاہمت پر اتفاق نہیں ہو سکا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments