پہلے ہی مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے مزید ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ اگست ماہ میں خوردہ افراط زر، یعنی مہنگائی میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق افراط زر معمولی طور پر بڑھ کر 2.07 فیصد ہو گئی ہے، جو گزشتہ ماہ 1.61 فیصد تھی۔ افراط زر میں اس اضافہ کے لیے سبزیوں، گوشت اور مچھلی کی قیمتوں میں ہوئے اضافہ کو ذمہ دار بتایا جا رہا ہے۔ جمعہ کے روز جاری سرکاری اعداد و شمار میں اس مہنگائی سے متعلق جانکاری دی گئی ہے۔ سی پی آئی (کنزیومر پرائس انڈیکس) پر مبنی افراط زر اگست 2024 میں 3.65 فیصد تھی۔ مستقل 9 ماہ تک گھٹنے کے بعد خوردہ مہنگائی میں یہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ قومی شماریات دفتر (این ایس او) کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اگست 2025 کے دوران سالانہ افراط زر اگست 2024 کے مقابلے میں منفی 0.69 فیصد تھی۔ این ایس او کا کہنا ہے کہ ’’اگست 2025 کے افراط زر میں اضافہ خاص طور سے سبزیوں، گوشت و مچھلی، تیل و چربی، ذاتی دیکھ بھال اور انڈے کی افراط زر میں اضافہ کے سبب ہوا ہے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ حکومت نے ریزرو بینک کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ افراط زر 4 فیصد پر برقرار رہے اور دونوں طرف 2 فیصد کا مارجن ہو۔
Source: social media
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
ٹرمپ نے مودی کو کہا ’عظیم وزیر اعظم‘، ہندستانی وزیر اعظم نے کیا اظہارِ تشکر

حضرت بل درگاہ میں اشوک استنبھ سے توڑ پھوڑ، کشمیر میں ہنگامہ
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات