سعودی وزارت دفاع نے اتوار کو کہا ہے کہ مملکت کے فضائی دفاعی نظام نے ڈرون حملوں کی نئی لہر کو روک دیا ہے۔ وزارت کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے ایکس پر پوسٹس میں کہا کہ ’ ریاض اور ریاض کے مشرق میں 19 ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا گیا، جبکہ آٹھ ڈرون مملکت کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے فورا بعد مار گرائے گئے۔‘ شیبہ فیلڈ کی طرف بڑھنے والے ڈرون کو ’الربع الخالی‘ میں ناکام بنا کر تباہ کر دیا گیا۔ وزارت نے بیان میں کہا کہ ’پرنس سلطان ایئربیس کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل غیر آباد علاقے میں جا گرا۔‘ اس سے قبل وزارتِ دفاع نے بتایا تھا کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے فضائی حملوں کی ایک نئی لہر کو روک دیا جس میں اس مرتبہ آرامکو کے شیبہ فیلڈ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ وزارت کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ چار لہروں میں شیبہ فیلڈ کی طرف بڑھنے والے مجموعی طور پر 16 ڈرونز کو ’الربع الخالی‘ میں ناکام بنا کر تباہ کر دیا گیا۔ ایک علیحدہ پوسٹس میں میجر جنرل ترکی المالکی نے الخرج میں واقع پرنس سلطان ایئربیس کی طرف داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل اور ایک کروز میزائل کو بھی روکنے اور تباہ کرنے کا اعلان کیا جبکہ دارالحکومت ریاض کے مشرق میں بھی ایک اور ڈرون کو ناکام بنایا گیا۔ الخرج جو کہ ریاض سے قریباً 80 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ایک اہم صنعتی زون ہے، وہاں گزشتہ تین دنوں میں میزائل حملے کی یہ تیسری کوشش تھی۔ اس سے قبل جمعے کو سعودی فضائی دفاع نے پرنس سلطان ایئر بیس کی طرف داغے گئے پانچ میزائل، مشرقی ریاض میں چار ڈرونز، اور مشرقی صوبے و الخرج میں ایک ایک ڈرون مار گرایا تھا۔ اسی طرح جمعرات کو الخرج کو نشانہ بنانے والے تین کروز میزائل تباہ کیے گئے تھے جبکہ اس سے چند گھنٹے قبل مشرقی صوبے میں راس تنورہ ریفائنری پر ڈرون حملہ روکا گیا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ