ممبئی، 12 ستمبر: عبدالواحد شیخ، جو 7/11 ممبئی لوکل ٹرین دھماکوں کے مقدمے میں 2015 میں بری ہونے والے واحد شخص تھے ، نے اپنی نو سالہ قید کو غلط قرار دیتے ہوئے 9 کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے یہ اپیل قومی انسانی حقوق کمیشن اور مہاراشٹر اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن کو بھیجی ہے ۔ شیخ نے یہ قدم اس وقت اٹھایا جب جولائی میں بامبے ہائی کورٹ نے مقدمے کے تمام 12 ملزمان کو بری کر دیا اور اپنے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ مکمل طور پر کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ شیخ، جو پیشے سے اسکول ٹیچر ہیں، کو 2006 میں ممبئی کی مضافاتی ٹرینوں پر ہونے والے سلسلہ وار دھماکوں کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ ان بم دھماکوں میں سات مقامات پر بیک وقت دھماکے ہوئے ، جن میں 180 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے ۔ شیخ نے نو سال جیل میں گزارنے کے بعد رہائی پائی۔ اپنی درخواست میں انہوں نے جسمانی اور ذہنی اذیتوں، صحت پر پڑنے والے سنگین اثرات اور ان کے خاندان کو ہونے والے مالی نقصانات کی تفصیل بیان کرتے ہوئے معاوضے کی مانگ کی ہے ۔
Source: uni news
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
ٹرمپ نے مودی کو کہا ’عظیم وزیر اعظم‘، ہندستانی وزیر اعظم نے کیا اظہارِ تشکر

حضرت بل درگاہ میں اشوک استنبھ سے توڑ پھوڑ، کشمیر میں ہنگامہ
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات