National

ممبئی : پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی، لاکھوں لیٹر پانی ضائع

ممبئی : پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی، لاکھوں لیٹر پانی ضائع

ممبئی ، 12 ستمبر: ممبئی میں چرچ گیٹ کے میڈم کاما روڈ پر منترالیہ عمارت کے عین سامنے 600 ملی میٹر قطر کی پانی کی پائپ لائن میں اچانک رساو پیدا ہونے کے بعد ممبئی شہر میں جمعہ کو بڑی شہری رکاوٹ دیکھنے میں آئی۔ صبح تقریباً 11:30 بجے اس واقعے کی اطلاع ایک وارڈ کنٹرول نے دی اور 12:50 بجے جاری اپ ڈیٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ محکمہ واٹر ورکس کی ٹیموں کو فوری مرمت کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے ۔ شہری انتظامیہ کے مطابق، پائپ لائن کے رساو کی وجہ سے میڈم کاما روڈ کا تقریباً 40 میٹر حصہ زمین دھنساو کا شکار ہوا۔ احتیاط کے طور پر پانی کی سپلائی متاثرہ علاقے میں بند کر دی گئی۔ اسسٹنٹ انجینئر (واٹر ورکس) انکیتا دھوپاٹے نے بتایا کہ بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ واقعے کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئیں جن میں کاروں کو پانی سے بھرے راستوں پر گزرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ اچانک ٹوٹنے سے نہ صرف پانی کی سپلائی میں رکاوٹ آئی بلکہ سڑک کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ بڑھ گیا۔ اس صورتحال نے منترالیہ اور قریبی تجارتی مراکز کی جانب جانے والے مسافروں اور دفتر جانے والوں کو شدید متاثر کیا۔ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن نے حادثات سے بچنے کے لیے سڑک کے کمزور حصے پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کا رخ موڑ دیا۔ بیسٹ انتظامیہ نے کئی بس روٹس کو ری ڈائیورٹ کر دیا۔ روٹس 121 اور 138 جو عام طور پر بیک بے اور منترالیہ کے درمیان چلتے ہیں، اب راج گرو چوک، بیرسٹر رجنی پٹیل مارگ، جمنالال بجاج مارگ اور نیتا جی سبھاش چندر بوس روڈ کے راستے سے گزارے جا رہے ہیں۔ اسی طرح چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس سے منترالیہ آنے والی بسیں، جن میں روٹس 5، 8، 15، 82، 87، 89 اور 126 شامل ہیں، کو بھی ری روٹ کیا گیا ہے ۔ یہ بسیں اب نیتا جی سبھاش چندر بوس روڈ سے ہو کر منترالیہ چوکی پہنچیں گی۔ حکام کے مطابق یہ ڈائیورشن اسی وقت تک برقرار رہیں گے جب تک مرمت مکمل نہ ہو جائے اور سڑک کو محفوظ قرار نہ دیا جائے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments