National

ممبئی دھماکہ مقدمہ، دو ملزمان کی درخواست خارج

ممبئی دھماکہ مقدمہ، دو ملزمان کی درخواست خارج

ممبئی، 12 ستمبر: 1993 کے ممبئی بم دھماکوں کے مقدمات کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے واضح کیا ہے کہ صدارتی جج کی تبدیلی کو حالات کی تبدیلی کے مترادف نہیں سمجھا جا سکتا۔ عدالت نے یہ ریمارک اس وقت دیے جب دو ملزمان نے درخواست پیش کی تھی کہ پہلے دو ٹرائلز میں درج اعترافات کو ان کے خلاف استعمال نہ کیا جائے ۔ عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی۔ یاد رہے کہ اب تک 190 سے زائد ملزمان کے خلاف الگ الگ ٹرائل مکمل ہو چکے ہیں جن میں یعقوب میمن اور ابو سالم جیسے نام شامل ہیں، جبکہ اس وقت سات ملزمان خصوصی عدالت میں مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ مقدمات 1993 سے لے کر 2017 کے درمیان چلتے رہے ۔ واضح رہے کہ 12 مارچ 1993 کو ممبئی میں ہونے والے سلسلہ وار دھماکوں نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ ان حملوں میں 257 افراد ہلاک اور تقریباً 1400 زخمی ہوئے تھے ۔ بعد ازاں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے اس معاملے کی تحقیقات کیں۔ دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ٹائیگر میمن تھا جسے اشتہاری قرار دیا گیا اور اس کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا گیا۔ اس کے کئی اہل خانہ کو گرفتار کیا گیا اور عدالت نے انہیں سزائیں سنائیں، جن میں مرکزی ملزم یعقوب میمن کو سنائی گئی سزائے موت بھی شامل ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments