International

ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کی گلبدین حکمت یار سے اسپتال میں ملاقات

ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کی گلبدین حکمت یار سے اسپتال میں ملاقات

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کی اسپتال پہنچ کر عیادت کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انور ابراہیم نے گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک پرانے دوست اور افغانستان کے سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی، جو اس وقت ملائیشیا میں اپنا علاج کروا رہے ہیں۔ انور ابراہیم نے کہا کہ دُعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں مسلسل صحت یابی اور تندرستی عطا فرمائے اور تمام طبی امور میں آسانی پیدا کرے۔ خیال رہے کہ حزبِ اسلامی کے رہنما اور سابق وزیراعظم افغانستان گلبدین حکمت یار گزشتہ ماہ علاج کے لیے ملائیشیا پہنچے تھے۔ یہ دورہ گزشتہ سال طالبان کی جانب سے گلبدین حکمت یار کی سرگرمیوں پر لگائی گئی پابندیوں کے بعد ان کا پہلا بین الاقوامی سفر تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments