ملائیشیا اور اس کے پڑوسی ملک تھائی لینڈ میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شمالی ملائیشیا میں ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہوئے ہیں جب کہ جنوبی تھائی لینڈ میں تقریباً 13 ہزارافراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ شدید بارشوں اور طوفان کی مزید وارننگز کے سبب ہلاکتوں اور بے گھر افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پھنسے ہوئے رہائشیوں کو بچانے کے لیے ریسکیو اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور بے گھروں کو پناہ فراہم کی جا رہی ہے۔ ہفتے کے شروع میں شروع میں آنے والے سیلاب نے دونوں ممالک کے ہزاروں باشندوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا ہے۔ سوشل میڈیا اور مقامی چینلز پر چلنے والی ویڈیوز میں کاریں اور مکانات ڈوبے ہوئے ہیں اور لوگ کمر کے آنے والے گہرے پانی سے گزرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ڈیزاسٹر حکام نے بتایا ہے کہ سیلاب نے جنوبی تھائی لینڈ میں تقریباً پانچ لاکھ 34 ہزار خاندانوں کو متاثر کیا ہے اور طبی سہولیات کو سیلاب کے پانی سے بچانے کے لیے دو ہسپتالوں کو بند کرنا پڑا۔ سیلاب کی وجہ سے چھ صوبوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔
Source: social media
جنوبی کوریا: قائم مقام صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع
موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
جاپان ائیرلائنز کے سسٹم پرسائبر حملے سے متعدد پروازیں متاثر ، سیکڑوں مسافر پریشان
غزہ پناہ گزین کیمپ میں خون جما دینے والی سردی، 3 کم سن بچے ٹھٹھرکرجاں بحق
گنجا اور نایاب عقاب 250 سال بعد امریکا کا قومی پرندہ قرار
آذر بائیجان کا طیارہ مبینہ طور پر میزائل کا نشانہ بنا، ذرائع