International

ملائیشیا ... 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کی تیاریاں

ملائیشیا ... 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کی تیاریاں

ملائیشیا آئندہ سال سے 16 برس سے کم عمر افراد کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس طرح وہ ان ملکوں کی بڑھتی ہوئی فہرست میں شامل ہو جائے گا جو بچوں کی آن لائن حفاظت کے خدشات کے باعث ڈیجیٹل پلیٹ فارموں تک ان کی رسائی محدود کر رہے ہیں۔ ملائیشین وزیرِ مواصلات فہمی فاضل نے اتوار کو بتایا کہ حکومت آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک میں عمر کی پابندی نافذ کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ لے رہی ہے، کیونکہ کم سن صارفین کو بد سلوکی، مالی جعل سازی اور جنسی استحصال جیسے خطرات سے بچانا ضروری ہے۔ انھوں نے صحافیوں سے کہا "ہمیں امید ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اگلے سال تک حکومت کے اس فیصلے پر عمل کریں گے، جس کے تحت 16 سال سے کم عمر افراد کے لیے نیا اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت نہیں ہو گی"۔ ان کا یہ بیان The Star اخبار نے ایک وڈیو میں جاری کیا۔ دنیا بھر میں سوشل میڈیا کے بچوں کی صحت اور حفاظت پر اثرات کو لے کر تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ آسٹریلیا میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم اگلے ماہ سے 16 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس غیر فعال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ نوعمروں پر یہ ہمہ گیر پابندی عالمی سطح پر ریگولیٹری اداروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ فرانس، اسپین، اٹلی، ڈنمارک اور یونان عمر کی تصدیق کے لیے ایک مشترکہ نظام آزما رہے ہیں، جب کہ ملائیشیا کے ہمسایہ ملک انڈونیشیا نے رواں سال جنوری میں سوشل میڈیا کے لیے کم از کم عمر مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا، مگر بعد میں نسبتاً نرم ضابطہ جاری کیا۔ اس کے تحت ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز کو منفی مواد کو فلٹر کرنے اور عمر کی تصدیق کے سخت اقدامات اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments