متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے اسرائیلی بستیوں کی منظوری کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ اماراتی وزارت خارجہ نے مغربی کنارے کو ضم کرنے کی کوشش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امن عمل کی حمایت اور غیرقانونی سرگرمیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 19 نئی یہودی بستیوں کے قیام کی منظوری دی تھی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی پارلیمنٹ نے 19 یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کی تجویز انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے پیش کی تھی۔ دوسری جانب اسرائیل کے اس فیصلے پر فلسطینی اتھارٹی نے مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی نئے اقدام کو فلسطین کی تباہی قرار دیا تھا۔ فلسطینی حکام کی جانب سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ فیصلہ اسرائیل کے اصل ارادوں کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ الحاق، نسلی امتیاز اور فلسطینی علاقوں پر مکمل قبضے کے نظام کو مستحکم کرنا چاہتی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ