International

مکہ مکرمہ کے قرآن میوزیم میں نویں صدی ہجری کا نایاب قرآنی پارے کی نمائش

مکہ مکرمہ کے قرآن میوزیم میں نویں صدی ہجری کا نایاب قرآنی پارے کی نمائش

مکہ مکرمہ کے حراء ثقافتی محلہ میں واقع قرآن کریم میوزیم میں ایک نادر قرآنی خزانہ نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ یہ قرآنی پارہ مصحف شریف کے پچیسویں پارے پر مشتمل ہے جو نویں صدی ہجری یعنی پندرہویں صدی عیسوی سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ نادر نسخہ مختلف ادوار میں قرآنی مخطوطات کی حفاظت اور اسلامی فنون کی روایت کا مستند شاہد ہے۔ یہ قرآنی پارہ بلادِ شام میں نہایت نفیس خط نسخ میں تحریر کیا گیا ہے اور اس پر باریک نقش و نگار اور شاندار تذہیب کی گئی ہے۔ اس کی نمایاں خصوصیت لفظ جلالہ ’اللہم‘ کو سونے کے پانی سے تحریر کیا گیا ہے جو اس بات کی واضح عکاسی کرتی ہے کہ ہر دور میں اسلامی خطاطی کے مدارس میں قرآنی متن کو کس قدر تقدیس اور احترام حاصل رہا ہے۔ یہ مخطوطہ قرآن کریم کے پاروں کی شکل میں ترتیب کی ایک عمدہ مثال ہے۔ پارہ ایسے مخصوص حصے کو کہا جاتا ہے جس میں قرآن کریم کا جز محفوظ کیا جاتا ہے۔ یہ انداز مسلمانوں کے ہاں قرآن کریم کی تنظیم ،حفاظت اور صیانت کے لیے اختیار کی جانے والی تدابیر کے ارتقا کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ نادر قرآنی پارہ مرکزِ شاہ فیصل برائے تحقیق اور اسلامی مطالعات کے ذخیرے سے تعلق رکھتا ہے۔ قرآن کریم میوزیم میں اس کی نمائش ایک ثقافتی شراکت کے تحت کی گئی ہے جس کا مقصد قیمتی قرآنی مخطوطات کو نمایاں کرنا اور زائرین کو اسلامی خطاطی اور تذہیب کے اعلیٰ نمونوں سے روشناس کرانا ہے۔ یہ پارہ بلادِ شام میں مصحف شریف سے وابستہ فنون کے اعلیٰ فنی معیار کو آشکار کرتا ہے اور محققین اور زائرین کو اس بات کی تہذیبی جھلک دکھاتی ہے کہ مسلمان کس طرح قرآن کریم کو تحریر اور مزین کرتے رہے جہاں فنی جمالیات اور روحانی معانی یکجا نظر آتے ہیں۔ قرآن کریم میوزیم مکہ مکرمہ کا پہلا خصوصی میوزیم ہے جو جدید طرزِ نمائش اور نادر ذخائر کے ذریعے کتاب اللہ کے تعارف کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ یہ جبل النور(کوہ حراء) کے قریب واقع ہے جہاں وحی کی ابتدائی آیات نازل ہوئیں۔ میوزیم ایک جامع علمی تجربہ فراہم کرتا ہے جو اسلامی تاریخ میں قرآن کریم کی عظمت ،اس کی کتابت ،تدوین اور اس سے وابستہ اہتمام کو نمایاں کرتا ہے۔ یہ میوزیم حراء ثقافتی محلہ کے مجموعی نظام کا حصہ ہے جو تاریخ ورثہ اور دینی شناخت کو یکجا کرتا ہے۔ اس کا مقصد اس مقام کو اس کے تہذیبی پس منظر سے جوڑنا ہے تاکہ زائرین حجاج اور معتمرین کو ایک ہمہ گیر تجربہ فراہم کیا جا سکے جو علاقے کی خصوصیات اور اس کے گہرے دینی اور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments