اسرائیلی پولیس نے ترکیہ کے نشریاتی ادارے سی این این ترک سے تعلق رکھنے والے دو صحافیوں کو اُس وقت گرفتار کر لیا جب وہ اسرائیل کے محکمۂ دفاع (آئی ڈی ایف) کے ہیڈکوارٹر کے باہر براہِ راست نشریات کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق رپورٹر ایمرہ چکماک اور کیمرا مین حلیل قہرمان کو ایک حساس سکیورٹی تنصیب کی فلم بندی کے شبہے میں حراست میں لیا گیا۔ عرب نیوز کے مطابق یہ گرفتاری اُس وقت عمل میں آئی جب منگل کو ایران کی جانب سے تل ابیب اور وسطی اسرائیل کے دیگر علاقوں پر ایک اور میزائل حملے کے بعد دونوں صحافی جائے وقوعہ کے قریب رپورٹنگ کر رہے تھے۔ ابتدائی اطلاعات اور آن لائن گردش کرنے والی ایک ویڈیو کے مطابق براہِ راست نشریات کے دوران دو افراد، جنہیں ممکنہ طور پر فوجی قرار دیا جا رہا ہے، نے رپورٹنگ ٹیم کے قریب آکر رپورٹر کا فون ضبط کر لیا۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع موصول ہوئی تھی کہ دو افراد کیمرے کے ساتھ موجود ہیں اور مبینہ طور پر کسی غیرملکی میڈیا کے لیے براہِ راست نشریات کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق جب افسران نے سی این این ترک کی ٹیم سے شناخت طلب کی تو انہوں نے مبینہ طور پر تاریخ گزرے ہوئے پریس کارڈ دکھائے، جس کے بعد انہیں تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔ اسرائیل میں فوجی سنسر کی سخت پالیسی پہلے ہی حساس مقامات یا ایسی معلومات کی اشاعت پر پابندی عائد کرتی ہے جو قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ سمجھی جائے۔ غزہ جنگ کے آغاز کے بعد ان پابندیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے، جن میں ڈیوٹی پر موجود فوجیوں اور اسٹریٹجک تنصیبات کی فلم بندی پر سخت قواعد شامل ہیں۔ ترکی کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کے سربراہ برہان الدین دوران نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’صحافت پر حملہ‘ قرار دیا اور کہا کہ انقرہ صحافیوں کی رہائی کے لیے کام کر رہا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ