International

مغربی کنارا : اسرائیلی قابض حکومت نے موبائل سروس کے لیے 4 جی کی منظوری دے دی

مغربی کنارا : اسرائیلی قابض حکومت نے موبائل سروس کے لیے 4 جی کی منظوری دے دی

اسرائیلی قابض حکومت نے مغربی کنارے کے رہائشی فلسطینیوں کے لیے 4 جی موبائل سروسز کی منظوری دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان منگل کے روز اسرائیلی وزارت مواصلات کی طرف سے سامنے آیا ہے۔ وزارت مواصلات نے کہا ہے کہ یہ اجازت فلسطینی موبائل کمپنیوں جوال اور اریدو کے ایک سویڈش انفراسٹرکچر فرم ایریکسن کے درمیان ہونے والے ایک حالیہ معاہدے کے بعد اتوار کے روز دی گئی ہے۔ موبائل سروس کی خدمات دینے والی کمپنیوں نے 2018 سے 3 جی تک کی سروس دینا شروع کر رکھی ہے۔ تاہم مغربی کنارے میں زیر استعمال 3 جی اور اسرائیلی ریاست میں زیر استعمال موبائل سروسز کے درمیان مطابقت نہیں ہے۔ وزارت مواصلات نے بتایا ہے کہ اس کی طرف سے دی جانے والی منظوری 2022 کے اس فریم ورک ڈیل کے مطابق ہے جو اسرائیلی ریاست اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان طے پائی تھی کہ شہریوں کو 4 جی اور 5 جی ٹیکنالوجیز کے استفادے کا موقع دیا جائے گا۔ تاہم اس معاہدے پر عملدرآمد غزہ میں جاری جنگ کی وجہ سے معطل ہوگیا۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں 3 جی سے 4 جی موبائل سروسز کی اپ گریڈیشن کے لیے 6 ماہ تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ فلسطینی موبائل سروس پرووائیڈر کا اسرائیل کے ان موبائل سروس پرووائیڈر سے مقابلہ ہے جو 4 جی اور 5 جی دونوں طرح کی سروسز دے رہے ہیں۔ جو 3 جی کے مقابلے میں بہت تیز رفتار ہے۔ اسرائیل اہنے شہریوں کو میسر پرانی سروسز 2 جی اور 3 جی کو ختم کرنے کے عمل سے گزر رہا ہے اور اپنے شہریوں کو ہدایت کر رکھی ہے کہ وہ اپنی موبائل ڈیوائسز کو 4 جی اور 5 جی سے منسلک کریں۔ تاہم غزہ میں اب بھی 2 جی سروس ہی دستیاب ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments