International

مغربی کنارا : اسرائیلی فوج کی بچھائی بارودی سرنگ پر پاوں آنے سے 13 سالہ فلسطینی جاں بحق

مغربی کنارا : اسرائیلی فوج کی بچھائی بارودی سرنگ پر پاوں آنے سے 13 سالہ فلسطینی جاں بحق

ایک 13 سالہ فلسطینی اس وقت جاں بحق ہوگیا جب مغربی کنارے میں قابض فوج کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ پر اس کا پاؤں آگیا۔ اسرائیلی فوج نے اپنے قبضے کو قائم رکھے کے لیے بنائے فوجی کیمپوں کے گردو پیش میں بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں۔ یہی بارودی سرنگ فلسطینی شہرہوں کی جان اور جسم کے لیے خطرہ بنی رہتی ہیں۔ فلسطینی بچے کی بارودی سرنگ کی وجہ سے ہلاکت کا یہ واقعہ مغربی کنارے میں منگل کے روز پیش آیا ہے اور اسے ہلال احمر نے بھی رپورٹ کیا ہے۔ ہلال احمر کے مطابق اس کے عملے کے ارکان نے بارودی سرنگ کی وجہ سے ہلاک ہونے والے اس بچے کی لاش موقع سے حاصل کرلی ہے۔ ہلال احمر کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ واقعہ شمالی وادی اردن میں جیفتیک میں پیش آیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ماتحت ادارے کوگیٹ کے ایک ذریعے نے بھی اس وقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ بچے کا نام محمد معلوم ہوا ہے۔ اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ دھماکہ خیز مواد سے کھیلنے کی وجہ سے تین بچے زخمی ہوئے۔ تاہم اسرائیلی فوج نے ان بچوں کی عمر کا تعین نہیں کیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس نے اس علاقے میں داخلہ ممنوع قرار دے رکھا ہے۔ کیونکہ یہ ہلاکت خیز بارود سے بھرا ہوا ہے۔ خیال رہے یہ علاقہ جنین شہر کی باونڈری سے قریب ہے۔ جیفتیک ولیج کونسل کے سربراہ احمد نے 'اے ایف پی' کو بتایا ہے کہ ان تین بچوں میں سے سب سے بڑے کی عمر سولہ سال ہے۔ یہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے تھے۔ اسرائیل نے اس علاقے پر 1967 سے قبضہ کر رکھا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments