International

مغربی کنارے میں تعلیمی مرکز اسرائیلی دھمکی کے بعد چند دنوں میں بند کر دیا جائے گا: انروا

مغربی کنارے میں تعلیمی مرکز اسرائیلی دھمکی کے بعد چند دنوں میں بند کر دیا جائے گا: انروا

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے 'انروا' نے جمعہ کے روز بتایا ہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینی بچوں کے لیے قائم 'انروا' کا تعلیمی و تربیتی مرکز جلد بند کیا جا رہا ہے اور ہو سکتا ہے کہ یہ اگلے چند دنوں میں ہی بند کر دیا جائے کیونکہ اسرائیل نے اسے بند کرنے کے لیے دھمکی آمیز حکم دے دیا ہے۔ مغربی کنارے میں قائم کلانڈیا ٹریننگ سینٹر میں 350 طلبہ تعلیم کے علاوہ مختلف ہنروں کی تربیت لیتے ہیں۔ جن میں پلمبر بننا اور گاڑیوں کی مرمت کرنا بھی شامل ہے۔ تاہم اسرائیل نے فلسطینی بچوں کے تعلیم و تربیت کے اس مرکز کو بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسرائیل کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے۔ 'انروا' کے ترجمان جوناتھن فولر نے کہا اس تعلیمی و تربیتی مرکز کے بند ہونے کے بعد مغربی کنارے میں اس مرکز کا کوئی متبادل فلسطینی بچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوگا اور وہ تعلیم اور مختلف مہارتیں سیکھنے کی سہولت سے محروم ہوجائیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ یہ ادارہ اگلے چند دنوں میں بند کر دیا جائے گا جو فلسطینیوں کے تعلیم سے محروم ہو چکے بچوں کے لیے کام کر رہا تھا۔ وہ اردن کے دارالحکومت عمان سے جنیوا میں ویڈیو لنک پر صحافیوں سے بات کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا اسرائیل کا یہ اقدام اس بات کی واضح مثال ہے کہ مغربی کنارے میں تعلیم بھی حملوں کی زد میں ہے اور حق تعلیم بھی۔ ترجمان نے اس سلسلے میں بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ جاگے اور ان علم دشمنی پر مبنی اقدامات کا نوٹس لے۔ مقبضہ مغربی کنارے میں 'انروا' کے اس تعلیمی و تربیتی مرکز کی بندش کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی تبصرے کی درخواست کا جواب دیا ہے۔ 'انروا' پچھلی کئی دہائیوں سے فلسطینیوں کی بہبود کے لیے کام کر رہا یے۔ اسرائیل نے اس ادارے کو کام سے روک دیا ہے اور کئی بار اس کے مراکز پر بمںاری بھی کی جا چکی ہے۔ منگل ہی کے روز اسرائیل نے یروشلم میں 'انروا' کے اس مرکز کو تباہ کیا۔ 'انروا' کے سربراہ فلپ لازارینی نے یروشلم میں 'انروا' مرکز کی تباہی پر کہا کہ یہ اسرائیل کی طرف سے 'انروا' کے خلاف کیے جانے والے اقدامات میں سے تازہ ترین تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments