International

مغربی ایشیا کی صورتحال پرپارلیمان میں ایس جے شنکر کا بیان، بات چیت سے مسئلے کا حل ممکن

مغربی ایشیا کی صورتحال پرپارلیمان میں ایس جے شنکر کا بیان، بات چیت سے مسئلے کا حل ممکن

مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی پر وزیرخارجہ ایس جے شنکر پارلیمان میں بیان دے رہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک میں صورتحال کشیدگی ہیں۔ بھارت چاہتا ہے کہ مسئلے کا حل بات چیت سے نکالا جائے۔ایس جے شنکر نے فریقین سے امن و بنائے رکھنے کی اپیل کی ۔ وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ مغربی ایشیا کی صورتحال بھارت کی نظر ہے۔پرائم منسٹر نریندر مودی کی حالات پر نظر ہے۔اس تعلق سے پی ایم نے سلامتی پرکابینی امور کی کمیٹی کی میٹنگ بھی کی تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ، وہاں موجود ہندوستانیوں کی سلامتی کے لیے حکومت وعدہ بند ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ آرمینیا کے راستے ہندوستانیوں کووطن واپس بھی لایا گیا ہے۔تہران میں ہندوستانی سفارت خانہ کام کررہا ہے اور ہندوستان نے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزی بھی جاری کی گئی تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستانیوں کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔پی ایم مودی نے خلیجی ممالک کے لیڈروں سے بات چیت کی ہے۔کشیدگی کے سبب سپلائی چین پر اثر پڑا ہے۔ہندوستان توانائی کی ضرورتوں کے حوالے سے محتاط ہے۔میں نے ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سے بات چیت کی ہے۔ واضح رہے کہ ، ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے کا آج (پیر)دسواں دن ہے ۔ دونوں جانب سے حملے اور جوابی حملے کا سلسلہ جاری ہے ۔اس دوران ، اب تک ایران میں 12سو سے زیادہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ اسرائیل میں کم سے کم11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں وہیں دوسری جانب لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 397 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments