International

مغربی افریقی ملک میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا

مغربی افریقی ملک میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا

مغربی افریقی ملک گنی بساؤ میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا۔ گنی بساؤ کی فوج نے اعلان کیا کہ ملک کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے، فوج نے سرحدی، فضائی حدود بند کرکے کرفیو بھی نافذ کردیا ہے۔ گنی بساؤ کے صدر عمرو ایمبالو کو متنازع انتخابات کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت بساؤ سے چلنے والے ریاستی ٹیلی ویژن پر فوجی افسران نے صدر کو عہدے برطرف کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ تمام ریاستی ادارے اگلے حکم تک معطل رہیں گے۔ گنی بساؤ فوج کا کہنا ہے کہ سرحدیں اور فضائی حدود بند کر دی گئی ہیں، ملک میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، آئینی نظام کی بحالی تک انتخابی عمل تاحکم ثانی معطل رہے گا۔ فوجی افسران نے ایک اعلیٰ فوجی کمان تشکیل دی ہے جو ملک کا نظم و نسق سنبھالے گی۔ رپورٹس کے مطابق فوجی بغاوت کے اعلان سے قبل الیکشن کمیشن، صدارتی محل اور وزارت داخلہ کے قریب فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں اور یہ سلسلہ تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments