International

مجھے علم ہے خامنہ ای کے بعد کون احکامات جاری کررہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

مجھے علم ہے خامنہ ای کے بعد کون احکامات جاری کررہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں علم ہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بعد ایران میں کون احکامات جاری کر رہا ہے۔ امریکی ٹی وی کو ٹیلے فون پر انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ایران میں اب کون ہے جو مؤثر انداز سے احکامات جاری کررہا ہے۔ تاہم امریکی صدر نے ان ایرانی رہنما کا نام ظاہر کرنے سے گریز کیا۔ اس سوال پر کہ آیا ایران میں اب جو شخص احکامات جاری کررہا ہے وہ ایسا شخص ہے جسے وہ ایران کی قیادت کرتا دیکھنا چاہتے ہیں جس پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہاں میرے خیال میں ایسا ہی ہے، کچھ اچھے امیدوار ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments