International

مبینہ ایرانی ڈرون حملے کے بعد آذربائیجان کی جنوبی فضائی حدود بند

مبینہ ایرانی ڈرون حملے کے بعد آذربائیجان کی جنوبی فضائی حدود بند

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آذربائیجان نے اپنے جنوبی حصے کی فضائی حدود کے ایک حصہ بند کر دیا ہے، انتظامیہ کے مطبق ایسا چار ایرانی ڈرون کے اس کی سرحد عبور کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فضائی حدود کو 12 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آذربائیجان نے ایران پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے نخچیوان کے علاقے پر ڈرون حملہ کیا۔ نخچیوان آذربائیجان کا ایک خود مختار علاقہ ہے جو ایران اور آرمینیا کی سرحد کے ساتھ واقع ہے۔ تاہم ایران نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہو سکتا ہے جو مسلم ممالک کے درمیان تعلقات میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments