International

مائیکروسافٹ اسرائیل کی معاونت کے الزامات کے ساتھ پھر سے خبروں میں

مائیکروسافٹ اسرائیل کی معاونت کے الزامات کے ساتھ پھر سے خبروں میں

مائیکروسافٹ کا نام ایک بار پھر سے خبروں کی زد میں ہے، اس باراس کی وجہ اسرائیل کو فلسطینیوں کی نگرانی میں مدد دینے کے الزامات ہیں۔آئرش سیول لبرٹیز کونسل کی جانب سے ایک شکایت دائر کی گئی ہے، جس میں مائیکروسافٹ پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے یورپی یونین کے ڈیٹا پروٹیکشن قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ یہ شکایت آئرلینڈ میں دائر کی گئی، جہاں کمپنی کا یورپی ہیڈکوارٹر واقع ہے، اس میں دعویٰ کیا گیا کہ مائیکروسافٹ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر وسیع نگرانی کے شواہد کو یورپ میں موجود ڈیٹا سینٹرز سے ہٹانے میں مدد کی ہے۔ شکایت میں آئرلینڈ کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مائیکروسافٹ کے اسرائیلی فوجی اور حکومتی ڈیٹا کے استعمال کے طریقہ کار کی تحقیقات کرے اور اگر یہ غیر قانونی ہو تو اسے روکے۔ یہ شکایت اندرون کمپنی مائیکروسافٹ سے معلومات فراہم کرنے والے افراد کے حوالے سے دائر کی گئی اور اس کی حمایت'' ایکو نامی تنظیم ''نے کی ہے، جو بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سماجی اثرات کے حوالے سے جوابدہی کو فروغ دیتی ہے۔ شکایت میں مزید کہا گیا کہ ڈیٹا کی منتقلی نے آئرلینڈ کی صلاحیت کو متاثر کیا ہے کہ وہ حساس ڈیٹا کی نگرانی کر سکے، جیسا کہ یورپی جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن (GDPR) کے تحت لازم ہے، جو دنیا کے سب سے سخت پرائیویسی قوانین میں سے ایک ہے۔ اس واقعے کے پس منظر میں اسرائیلی فورسز کی سرگرمیوں کا تعلق مغربی کنارے میں فلسطینی علاقوں میں نگرانی اور کنٹرول سے ہے۔ مائیکروسافٹ نے ستمبر 2025 میں اسرائیل کی وزارت دفاع کی ایک ذیلی یونٹ کے لیے استعمال ہونے والی کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کی خدمات کو معطل کر دیا تھا، جب کمپنی کی اندرونی جانچ میں ابتدائی شواہد سامنے آئے جو میڈیا رپورٹس کی تصدیق کرتے تھے کہ غزہ اور مغربی کنارے میں نگرانی کا نظام استعمال ہو رہا تھا۔ اس فیصلے کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ ایک اسرائیلی فوجی نگرانی ایجنسی نے مائیکروسافٹ کے Azure نظام کا استعمال کرتے ہوئے غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں فون کال ریکارڈز ذخیرہ کیں۔ یاد رہے کہ مائیکروسافٹ نے اگست کے آخر میں چار ملازمین کو فارغ کر دیا تھا، جنہوں نے کمپنی کے اندر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے خلاف احتجاج کیا تھا، جن میں سے دو نے چیف ایگزیکٹو آفس کے سامنے دھرنا بھی دیا تھا۔ کمپنی کے مطابق ان ملازمین کی خدمات ختم کرنے کی وجہ یہ تھی کہ احتجاجیوں کی حفاظت کے حوالے سے شدید خدشات پیدا کر دیے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments