Activities

ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ میں "دلکشا فیسٹ"  کا جشن

ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ میں "دلکشا فیسٹ" کا جشن

شہر کی انتہائی قدیم ملی، سماجی اور ثقافتی ادارہ ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ میں گزشتہ 30 اگست سے طلبہ کا چار روزہ ادبی اور ثقافتی مقابلے کا سلسلہ جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔ پہلے دن بچوں کے اردو املے کی جانچ کا مقابلہ انتہائی ولولہ انگیز انداز میں اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس مقابلے میں تقریباً ایک سو بچوں نے حصہ لیا اور اپنی علمی مہارت کا عملی ثبوت پیش کیا۔ کل درجہ نہم اور دہم کے بچوں کے مباحثے اور نظم خوانی کا مقابلہ بہت ہی خوبصورت انداز میں ہوا۔ ان مقابلوں میں گارجین کی ایک بڑی تعداد شروع سے آخر تک موجود رہی۔ مقابلے کے تیسرے دن اسکولی بچوں کا ڈرامہ کھیلا گیا جسے حاضرین نے خوب پسند کیا اور تالیوں سے بچوں کی ہمت افزائی کی۔ ڈرامے میں جج کی حیثیت سے ڈاکٹر نوشاد عالم، خورشید اختر فرازی اور مشتاق احمد نے شرکت فرمائی۔ ان لوگوں نے ڈرامےکی تکنیک اور پیشکش پر گفتگو کرکے بچوں کی جانکاری میں اضافہ کیا اور انکی ہمت افزائی کی۔ ڈاکٹر نوشاد عالم نے ڈرامے کے دو ٹیموں کو اپنی جیب خاص سے نقد انعام دیکر انکی خوشیوں کو دوبالا کیا۔ اسی کے ساتھ بچوں کے درمیان ٹیبل ٹینس، کیرم اور چیس کا بھی مقابلہ ہوا۔ اس میں اردو میڈیم کے بچوں نے پورے جوش وو خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ ایُندہ 7 ستمبر کو درجہ یاز دہم اور درجہ دواز دہم نیز گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے مباحثے کے مقابلے کا انعقاد ہوگا۔ دریں اثنا گزشتہ کل اب تک کے مقابلوں میں اپنی جیت درج کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا اور عابد حسین میموریل اسکالر شپ اور اکاڈمک ایوارڈ کے تحت امیدواروں کو انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے مفت اکیڈمک کوچنگ، سہ ماہی پروفیشنل کورسز کے آفر دیتے ہوےَُ اعزاز دیُے گیُے- ادارہ کے مولانا آزاد ہال میں گارجین ، طلبہ اور شہر کی کیُی ذی وقار شخصیتوں کی موجودگی میں ادارہ کے جنرل سیکرٹری نے اس تقریب کے انعقاد کی غرض و غایت بیان کی نیز کلکتہ گرلز کالج کے استاد جناب نعیم انیس اور وہاں کی دو استانیوں کے ایما پر مستقبل کے اپنے فلاحی منصوبے پر روشنی ڈالی۔ اس موقعے پر ادارہ کے مینیجنگ کمیٹی ممبر جناب شیخ کمال اختر اور شہر کے انتہائی فعال و متحرک سماجی اور ثقافتی کارکن نیز تعلیمی رہنما جناب شہاب الدین ویشالوی ادب نواز کو ان کی خدمات کی بدولت انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب کا اختتام سوشل سیکریٹری جناب اکرام حسین کے اظہار تشکر کے ساتھ ہوا۔ ( ایاز احمد روہوی )

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments