وقف ترمیمی بل کے سلسلے میں ایک جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئ ہے۔اس کمیٹی میں ریاست مغربی بنگال سے تین اراکین شامل ہیں۔جماعت اسلامی ہند مغربی بنگال کے ایک وفد نے امیر حلقہ ڈاکٹر مسیح الرحمن کی قیادت میں کمیٹی کے دو اراکین جناب ندیم الحق اور ایڈوکیٹ کلیان بنرجی سے ملاقات کی وفد میں شاداب معصوم اور مستفیض الرحمن شامل تھے۔ وفد نے ملاقات کے دوران وقف ترمیمی بل کے خامیوں پر روشنی ڈالی نیز ۲۰ صفحات پر مشتمل ایک ڈرافٹ جسمیں وقف ترمیمی بل کی خامیاں تفصیل سے درج کی گئ ہیں وہ ان اراکین کو سونپی گی ۔ان اراکین سے گزارش کی گئ کہ وہ وقف ترمیم بل کیخلاف مضبوطی کیساتھ کمیٹی کی میٹینگس میں اپنے موقف کو پیش کریں۔واضح ہو کہ ریاست مغربی بنگال سے بی جے پی کے ایم پی ابھیجیت گنگولی بھی کمیٹی میں شامل ہیں ٹیلی فون پر انسے بھی بات کی گئ اور انسے ملاقات کے لیئے وقت مانگا گیا مگر وہ وقت نہیں دے سکے۔واضح ہو کہ جماعت اسلامی ہند کا ایک اعلی سطحی وفد نے امیر جماعت سید سعادت اللہ حسینی کی قیادت میں کمیٹی کے چئیرمین جگدمبیکا پال سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل کے تعلق سے جماعت کے نقطہ نظر اور بل کی خامیوں کو اجاگر کیا جلد ہی کمیٹی کے تمام اراکین کے سامنے مرکز جماعت کا وفد بل کے تعلق سے جماعت کا نقطہ نظر پیش کرے گا۔ملک بھر میں جماعت کے مختلف ریاستی حلقوں کی جانب سے متعلقہ ریاست سے تعلق رکھنے والے کمیٹی کے اراکین سے ملاقاتیں کی جارہی ہیں۔ساتھ ہی ساتھ تمام ممبران پارلیمینٹ کو بھی میمورنڈم دیا جارہا ہے۔امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند مغربی بنگال نے ملت اسلامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ذریعہ جاری کیئے گے لنک اور کیو آر کوڈ کے ذریعہ بل کیخلاف اپنی رائے جے پی سی کو بھیجیں
Source: social media
مولانا مشاہد کےلئے دعا کی درخواست
منموہن سنگھ نہرو کے بعد سب سے کامیاب وزیر اعظم تھے: اوپی شاہ
ایڈوکیٹ امتیاز احمد کو ملی اہم ذمہ داری
بزمِ گلستانِ سخن کا 54 واں ماہانہ عالمی طرحی مشاعرہ جیو میٹ پر منعقد ہوا۔
813 واں عرس خواجہ غریب نواز کے موقع پر دس روزہ میڈیکل کیمپ
سیاست و مذہب کے اختلاط سے سیکولرزم خطرے میں ایڈوکیٹ تنویر بن ناظم