آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد فضل الرحیم مجددی صاحب نے اپنے بیان میں کہا کہ آپ تمام حضرات جانتے ہیں وقف امینڈمینٹ بل 2024 کے سلسلے میں جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (JPC)نے رائے مانگی تھی مجھے بے حد خوشی اور مسرت ہے کہ آپ تمام حضرات نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس کے QR Code اور لنک کے ذریعے بھرپور طریقے سے اپنی رائے بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھا، آخری تاریخ 13 ستمبر تھی ،کل دیر رات کو جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ابھی دو دن کا موقع مزید باقی ہے اور 15 ستمبر بروز اتوار کی رات بارہ بجے تک ای میل قبول کئے جائیں گے ، اس لحاظ سے دودن بڑھ گئے ہیں اور ہمیں جواب بھیجنے کا مزید موقع مل گیاہے۔لہٰذا آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ ابھی ای میل بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھیں اور جن حضرات نے اب تک ای میل نہیں کیا ہے ان سے ضرور ای میل کروائیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپ کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ اور اس ملی جذبے اور خدمت کو قبول فرمائے۔ آمین ثم آمین!
Source: social media
کانکی نارہ حمایت الغرباءہائی اسکول میں کارگل دیوس
اُردو یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام انٹر اسکول کراٹے چیمپئن شپ
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ میں تعزیتی نشست
انجمن باغ و بہار، بھاگل پورمیں یادکے گئے افسانوی مجموعہ" نیلی آنکھیں"کے مصنف۔ پریم ناتھ در
غالب اکیڈمی کی نثری نشست میں خورشید حیات کا اظہار خیال
انجمن باغ و بہار، بھاگل پورمیں یادکے گئے افسانوی مجموعہ" نیلی آنکھیں"کے مصنف۔ پریم ناتھ در
غالب اکیڈمی کی نثری نشست میں خورشید حیات کا اظہار خیال
آج جگتدل میں جلسہ ذکر عالی مقام
جشنِ یومِ تاسیس کا شاندار آغاز مٹیا برج ہائی اسکول اپنی صد سالہ عمر دراز کی راہ پر